28 جون کو جامعات،مدارس اور فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز اینڈ گرلز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، امیر اہلسنت بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2022ء بروز منگل صبح 8:00 بجے جامعات المدینہ، مدارس المدینہ اور فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز اینڈ گرلز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
شیخ
طریقت ، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ براہ راست مدنی چینل کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تینوں
شعبہ جات سے وابستہ طلبہ و طالبات سمیت تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
دعوت اسلامی
کے تحت 26 جون 2022 ء بروز اتوار پاکستان
کے شہر سرگودھا میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران تحصیل مشاورت اور یوسی نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی قاری کلیم عطاری نے مدنی قافلے کیسے تیار کرنے ہیں ،جدول کیسے
بنانا ہے اور اجتماعی قربانی میں بکنگ اور قربانی کی کھالے کیسے اکٹھی کرنی ہے کے
بارے میں حاضرین کی تربیت کی ۔(رپورٹ: بدرمنیر
شوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
تحصیل پاکپتن
سے راہ خدا میں عاشقان رسول کا تین دن کے مدنی قافلے میں سفر
26
جون 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر اور تحصیل پاکپتن سے راہ خدا میں عاشقان
رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں علاقائی دورہ اور 12دینی
کاموں کے لئے علاقے میں نیکی کی دعوت دی گئی جس کی برکت سے 20اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی نیت کی۔
اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے و ہاں مدنی مرکز بنانے کا ذہن دیا جس کے لئے ایک
ایکڑ زمین کا عاشقان رسول نے وزٹ کیا اور اسے خریدنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر ڈویژن
نگران حاجی سرفراز مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران
مولانافریاد مدنی بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: بدرمنیر
سوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم
مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی تربیت کے
حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام نے
شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر لاہور میں اجتماعی قربانی کے سلسلے میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت شعبہ اجتماعی قربانی کے
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن مبلغِ دعوتِ اسلامی فیاض عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی کے سافٹ
ویئر QMS کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا
ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں
12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ
المدینہ کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 25 جون 2022ء بروز ہفتہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی و ڈویژن نگران پشاور محمد توصیف عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور
پر گفتگو کی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی
کے تحت 25 ،26 ، 27 جون 2022 ء کو پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد اور
ٹوبہ ڈسٹرکٹ سے آنے والے مختلف عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں حافظ
محمد یونس عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے
کے حوالے سے تربیت کی ، دم کرنے ، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ، ساتھ ہی شعبہ
کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا
جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 12
دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ المدینہ
کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی و معلم قاری محمد ناصر رضا عطاری (ڈویژن مدنی کورسز
ذمہ دار) نے 12 دینی کاموں کے
متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور وہاں
موجوو عاشقانِ رسول کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یونین کونسلز نگران اور
تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر
اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران حاجی شفیق عطاری
نےذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور انہیں دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ
بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کی کاپریٹ سوسائٹی میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس حلقےمیں ڈویژن لاہور کے ذمہ
دار حاجی افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”نماز کا عملی طریقہ“ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:حافظ محمد عابد عطاری شعبہ رابط برائے تاجران ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شعبہ کفن
دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے مدرسین سمیت علاقے کے دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ظہیر
عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری
مسائل بتائے نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل ایپ کا تعارف کرواتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری زون ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب پاکستان کے علاقے فورٹ منرو میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِا ہتمام 63 دن کا تربیتی کورس
منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ شرکا کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال قاری بلال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو 72 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شرکائے
کورس کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری اصلاح
اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami