سیالکوٹ ،
اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی اور ڈپٹی
کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ، ڈپٹی کمشنر جنرل
مرزا راحیل بیگ ، رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف، ڈی پی او ذیشان رضا، ایس پی ناصر
باجوہ، ڈی ایس پی سمبڑیال رانا جمیل، پی ایس ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر
اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبے جات بالخصوص
شعبہ مدنی قافلہ کے بارےمیں بتایا ساتھ ہی راہ خدا میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کی جانب سے21 جون 2022ء کو کینیا،یوگینڈا
اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذوالحجۃالحرام کے دینی کام کے
مدنی پھول سمجھائے ۔
پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
شخصیات نے کوئٹہ ڈی آئی جی آفس میں ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی سے ملاقات
کی اور ان کےبھتیجے کے انتقال پر ان سے
تعزیت کی ۔
دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور علاقے میں دینی کام میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عبد الحق عمرانی نے ہر
ممکنہ تعاون کرنے کی کوشش کی ۔نیز ذمہ دار نے بھتیجے کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور
دعائے مغفرت کی ۔
اس موقع پر ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان بھائی اور ٹاؤن نگران کوئٹہ غلام محی الدین عطاری بھی
شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے تحت 22 جون 2022ء کو علاقہ پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔
٭دوسری
جانب ٹاؤن بن قاسم گلشن حدید میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفارنے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی
مدنی پھول پیش کئے جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
٭اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت نے ایک شخصیت خاتون کے گھر جا کر ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
دورانِ انفرادی کوشش ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے مدنی پھول پیش کئے پھر جامعۃ المدینہ کی ناظمہ کے گھر جا کر ان سے
ملاقات کی اور ان سے بھی اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلےمیں ماڑی پور ٹاؤن قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے گڈز آنر سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
اسماعیل عطاری نے گڈز آنر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
نے کارپوریٹ آفس کورنگی میں دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، پی اے ڈی سی امان اللہ خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ دار ان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو
دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دیگر خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے حاجی یعقوب کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے جنازے میں شرکت
کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے جامعۃ المدینہ بوائز میں
فری طبی کیمپ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ
کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر آفندی ٹاؤن
حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں فری طبی
کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ
کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹروں کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاجس
پر انہوں نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے
ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا نیز ڈاکٹروں نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے،
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں
سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی
نے ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری
صوبہ سندھ ذمہ دار رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
اجتماعی قربانی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار محمد رضوان شاہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس موقع پر سٹی ذمہ دار نےذمہ داران سے سابقہ
سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر انہوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی
دی۔بعدازاں سٹی ذمہ دار نے آئندہ کے
اہداف دیتے ہوئے شرکائے مدنی مشورہ کو قربانی سافٹ
ویئر کو 100فیصد نافذ کرنے کا ذہندیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی شعبہ اجتماعی قربانی کراچی سٹی سافٹ ویئر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ رادھا کشن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت
دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کے
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کراچی
سٹی کے اراکینِ مجلس اور تمام شعبہ جات کے ڈسٹرکٹ و ناظمین کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے
اہم نکات پر گفتگو کی اور شعبوں کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(غیاث الدین عطاری)
سندھ کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے نگرانِ
ٹاؤن مشاورت اور اراکینِ ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں
قربانی کی کھالیں جمع کرنے، ماہِ ذوالحجۃ الحرام میں سحری اجتماعات کرنے اور عید
کے دن مدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
محمد احمد رضا عطاری (درجہ اول جامعۃُ المدینہ فیضان خلفائے ، اسلام آباد،پاکستان)
الحمد للہ مکہ مکرمہ زادھا
اللّٰہ شرفا و تعظیما نہایت بابرکت اور صاحب عظمت
شہر ہے، ہر مسلمان اس کی حاضری کی تمنا و حسرت رکھتا ہے اور اگر ثواب کی نیت ہو تو
یقیناً دیدارِ مکہ مکرمہ کی آرزو بھی عبادت ہے۔مکہ مکرمہ کی زیارتوں کے باقاعدہ بیان
سے قبل اللہ پاک کے اس پیارے شہر کے فضائل ملاحظہ فرما لیجئے تاکہ
دل میں اس کی مزید عقیدت جاگزیں رہے۔
وہاں پیارا کعبہ یہاں سبز
گنبد
وہ مکہ بھی میٹھا تو پیارا مدینہ (وسائل بخشش، ص327)
قران کریم میں متعدد مقامات پر مکہ مکرمہ کا بیان کیا گیا
ہے چنانچہ پارہ اول سورۃ البقرہ آیت نمبر 126 میں ہے: وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًاترجمۂ کنزالایمان: اور جب عرض کی ابراہیم نے کہ اے رب میرے
اس شہر کو امان والا کردے۔ پارہ 30 سورۃ البلد کی پہلی آیت میں ہے: لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا
الْبَلَدِۙ(۱) ترجمۂ کنز
الایمان: مجھے اس شہر کی قسم ۔ (پ 30، البلد:2،1)
حضور اکرم نور مجسم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان
معظم ہے ترجمہ: مکے میں رمضان گزارنا غیر مکہ
میں ہزار رمضان گزارنے سے افضل ہے (جمع الجوامع ، 4 / 372 ،حدیث :12589) حضرت
علامہ عبد الرؤف مناوی رحمۃُ اللہ علیہ اس
حدیث پاک کے تحت لکھتے ہیں مکہ مکرمہ میں
رہ کر رمضان المبارک کے مہینے کے روزے رکھنا غیر مکہ کے ہزار رمضان المبارک کے
روزوں سے افضل ہے کیونکہ اللہ پاک نے اس کو اپنے گھر کے لئے منتخب فرمایا، اپنے بندوں کے لئے اس میں حج کے مقامات
بنائے، اس کو امن والا حرم بنایا اور اس کو بہت سی خصوصیات سے نوازا۔ ( فیض القدیر
، 4 / 15 ،تحت الحدیث: 4478)
پاک گھر کے طواف والوں پر
بارش اللہ کے کرم کی ہے ۔
( وسائل بخشش ص 124(
حضرت علامہ محمد ہاشم ٹھٹوی علیہ رحمۃُ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں، فرمان مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے خاموش، ذکرِ الٰہی کے ساتھ شدت کی گرمی میں، طواف اس طرح
کیا کہ نہ کلام کیا، نہ کسی کو ایذا دی
اور ہر شوط یعنی پھرے پر استلام کیا تو ہر قدم پر ستر ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی
ستر ہزار گناہ محو ہوں گے اور ستر ہزار درجے بلند ہوں گے۔ (کتاب الحج، ص 280)
Dawateislami