دعوتِ اسلامی کے تحت  27 جون 2022ء بروز بدھ گوری گیٹ استور گلگت بلتستان میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں طلبہ سمیت مدرسین و ڈویژن ناظم نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز اس دوران انہیں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

حلقے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور مدرسے کو خود کفیل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں فیضان مدینہ شیخوپورہ لاہور میں جز وقتی اشاروں کی زبان کا کورس شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد میر عطاری نے کروایا جس میں شرکائے کورس کو مختلف اشارے سیکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں گھوٹکی شہر میں جسمانی معذور افراد کے  ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبائی ذمہ دار عابد عطاری کے ساتھ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

آخر میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  لاڑکانہ ڈویژن میں قائم جسمانی معذور افراد کے ادارے میں پاکستان ذمہ دار کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبہ سندھ کے ذمہ دار محمد عابد حسین عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مصری خان کے ساتھ ملاقات کی نیز ان کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرنے اور ان کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر انجمن ہلال احمر ہسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹر محمد ابراہیم شیخ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے معذور افراد کے لئے بنائے گئے شعبے کے حوالے سے بتایا۔ مزید ان سے انجمن ہلال احمر لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر رجب علی مشوری سے معذور افراد کے اداروں کے حوالے سے معلومات لی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی  میں قائم معذور افراد کے ٹریننگ سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا اس موقع پر کوچنگ سینٹر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عمران عطاری نے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے انہیں جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

مزید کوچنگ سینٹر میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کی ترغیب بھی دلائی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں شرکا کومکتبۃ المدینہ کےرسائل تحفےمیں پیش کئےگئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 جون 2022ء  بروز اتوار کمیٹی چوک راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ذمہ دار نے عازمین حج کی تربیت کی جس میں شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

اس کے علاوہ تربیتی پروگرام میں عمرے کا طریقہ اور مناسک حج سکھائے گئے نیز مدینہ منورہ کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور عازمین حج کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی گئی ۔ بعدازاں امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق الحرمین بھی تحفے میں پیش کی گئی۔

٭دوسری جانب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری منسٹری آف ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ آف حج حاجی کیمپ اسلام آباد محمد نواز ناگرہ جو کہ حج کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں روانگی سے قبل ان کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور ان کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی ۔ (رپورٹ: مبشر حسین، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن میں مدنی مشورہ ہواجس میں تحصیل  کوٹ رادھا کشن، تحصیل پتوکی، پھول نگر، چونیاں ،چھانگا مانگا اور تحصیل قصور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اخلاقیات کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے انہیں خوب خوب دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز بھرپور انداز میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی سٹی ذمہ دار سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور سٹی ذمہ دار کو یکم جولائی 2022ء بروز جمعہ ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت کا دعوت نامہ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے ذمہ دار حاجی آصف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور کورٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

دورانِ اجتماع وہاں موجود عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے”چغلی کی مذمّت اور اس سے بچنے کے طریقے“ بیان کئے نیز دعا اور اجتماعی طور پر نیک اعمال کاجائزہ بھی لیا گیا۔آخر میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور کورٹ پولیس آفیسر نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی ذمہ دار سے ملاقات کی۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و واجبات نیز اس کے چند ضروری مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری شعبہ فیضانِ اسلام ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جھنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (25، 26 اور 27 جون 2022ء) روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد طیب عطاری (شعبہ روحانی علاج ذمہ دار) نے شرکا کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے تعلیمی قابلیت کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)