
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی (سندھ) میں ہونے والی محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈییارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لئے
سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
مبلغین نے محفلِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرا بیان کیا شاروں کی زبان میں
ترجمانی کی نیز تصور ِمدینہ، دعا اور صلوۃ
و سلام کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر فیضان عطاری، شاہد عطاری، وسیم عطاری، جمیل
عطاری، عمران عطاری اور سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رُکنِ شورٰی
اور نگران شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمداطہر عطاری
نے گزشتہ دنوں ایک تربیتی نشست میں دارالمدینہ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹرز، ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس اور پرنسپل صاحبان کی تربیت فرمائی۔
دورانِ تربیت رکن شوریٰ کا کہنا تھاکہ اپنے
کاموں کے حوالے سے محتاط رہیں۔ہر پرنسپل کو چاہیے کہ وہ چار باتوں پر ضرور عمل
کریں 1)اپنے طالب علموں کی مزید بہتری کے لئے کوشاں رہیں 2)سرپرستوں
کو ہر معاملے میں مطمئن کریں 3)اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں اور 4)اپنے کیمپس کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو مطالعےکی ترغیب
دیتے ہوئے بالخصوص دو کتابوں ’’حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ
اللہ علیہ کی 425 حکایات‘‘ اور ’’فیضان
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ‘‘ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے، تعلیمی
سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے، تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ
داران کیمپسز کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔
جدول کے دوران اسکول کو تعلیمی و انتظامی اعتبار
سے بہتر کرنے کے لئے ہدایات دی جاتی ہیں اور اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی مزید بہتر
انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
گزشتہ
دنوں نگران پنجاب دارالمدینہ مولانا زبیر عطاری مدنی نے لاہور، فیصل آباد،
سرگودھا، راوالپنڈی، گجرات، کنجا، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور چشمہ میں قائم دارالمدینہ
کے کیمپسز کا دورہ کیا۔
اس دوران اُنہوں نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے
ساتھ ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمختلف امور پر تدریسی عملے کی تربیت
کی۔نگرانِ پنجاب نے حاضری، وقت کی پابندی
اورڈسپلن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ ہر فرد کو ان خوبیوں پر عمل پیرا
ہونا چاہیے۔ان خوبیوں پر عمل پیراہونے
والے لوگ ہرادارے کا مان ہوتے ہیں۔
مزید
اُن کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ آنے والی نسلوں کے ایمان و عقائد کا تحفظ قائم
کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے، ہمیں مصلح بن کراس عظیم مقصد کے لئے کام کرنا چاہیے۔
ہمیں اپنے کردار کو اس طرح ڈھالنا چاہیے کہ طلبہ ہمارے نقش وقدم پر چلیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے نماز اور دعوت ِ اسلامی کے
12دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہم خود بھی نماز، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات، مدنی مذاکرے اور دیگر نیک اعمال کی پابندی کرنے والے ہوں تاکہ ہمیں دیکھ
کر طلبہ کے دلوں میں دین سے محبت پیدا ہو اور وہ بھی ان باتوں پر عمل کریں نیز انہوں نے اساتذہ اور والدین کے روابط کو مزید
مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس دورے
میں نگران پنجاب نے چشمہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان
کی سعادت بھی حاصل کی اور تنظیمی ذمہ داران سے مشورے بھی کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

13 جون 2022 ء
بروز پیر کو سندھ سیکریٹریٹ میں افسران سے
ملاقاتوں کا سلسلہ رہا :جس میں محکمہ داخلہ سلیم جلبانی ، سینئر چیف ماحولیات وقارالدین ، چیف سیکریٹری اسٹاف آفیسر عبدالستار
عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبد الواجد لاکھو ، سیکشن آفیسر حنیف نوریو اور
دیگر افسران شامل تھے ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف
کروایااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے اور مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت
کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

13جون2022 ء بروز پیر مجلس رابطہ کے ڈویژن ذمہ دار نے نگران
میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز قادری عطاری کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر فیصل
عطاء ، PA کمشنر شیخ وسیم ، ڈائریکٹر مینیجرچولستان مہر خالد، فوکل پرسن امتیاز
حسین لاشاری ، 1122ریسکیو ڈسٹرکٹ آفسیر باقر
حسین و دیگر اسٹاف سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات پھولوں کا گلدستہ اور کتاب بنام ”فیضان
نماز “تحفے میں پیش کی اور مدنی مرکز فیضان
مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ، نیز چولستان کے اندر دینی و سماجی کام کرنے کے لئے
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کام میں مکمل کرنے کی تعاون کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد اقبال عطاری بہاولپور مجلس
رابطہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
سابق وفاقی وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی محمد عامر
ڈوگر سے ذمہ داران کی ملاقات
 - Copy.jpeg)
13 جون 2022 ء بروز پیر ملتان میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار کی مجلس رابطہ ملتان کے ذمہ داران کے ہمراہ
سابق وفاقی وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر اور سابق ممبر قومی
اسمبلی نواب امان اللہ خان سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے حوالے سے انہیں بریف کیا،اورمدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت
پیش کی جس پر عامر ڈوگر نے مدنی مرکز وزٹ
کرنے کی نیت کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر کتب و رسائل انہیں تحفے میں پیش کئے۔
(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان
سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان کو
دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا بالخصوص جیل خانہ جات میں
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی ، جس پر چیف جسٹس نے دینی کاموں
کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد وقار
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزئی ، ایس پی لیگل حمید اللہ دستی، ڈی آئی جی کوئٹہ کے پرسنل سیکریٹری فضل
داد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی غلام حسین، اکاؤنٹ آفیسر ڈی آئی جی آفس، و دیگر سے
ملاقات کی۔
دوران ملاقات شخصیات کو دعوت اسلامی اور اس کے
شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی
دعوت پیش کیاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر مجیب الرحمن عطاری
ڈسٹرکٹ جعفر آباد شعبہ رابطہ ذمہ دار بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
رکن شوری حاجی فضیل رضا عطاری کا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے ساتھ مدنی
مشورہ
1(.jpg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا
عطاری اور نگران شعبہ حنیف عطاری نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے، مزید رکن شوری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے
اسپیشل پرسنز میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور ان کو اجتماعات و مدنی قافلوں میں شرکت کروانے کے حوالے سے اپنے مدنی پھول
دیئے ۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان ذیلی شعبہ جات کے ذمہ
داران اور صوبائی ذمہ داران سمیت ڈویژن
ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
یونان میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

13
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یونان Greece کے ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شخصیات،
بزنس مین،پروفیشنلز حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماع میں اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ
ہوا جبکہ عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
ایتھنز، یونان میں
ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

12
جون 2022ء کو دعوت اسلام کے زیر اہتمام ایتھنز، یونان Athens Greeceکے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اٹلی، اسپین، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک، پرتگال، فرانس، جرمنی، بیلجیم،
سویڈن اور یونان کے مختلف شہروں سمیت یوکے اور یورپ کے دیگر ممالک سے نگران کابینہ
اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران یورپ ریجن بھی موجود
تھے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اسلامی بھائیوں کو اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی
سیرت کا مطالعہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔دوران اجتماع
نگران شوریٰ نے شرکا کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط بنانے، مزید
بہتری لانے اوریورپ سے 12 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے اپنی اپنی نیتوں اظہار کیا۔
آخر
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی دینی کاموں کے حوالے سے شرکا
کی تربیت فرمائی۔
کِرتِ، یونان کی
غوث الاعظم مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کِرتِ، یونان Crete Greece میں
قائم مدنی مرکز فیضان غوث الاعظم میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی و بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حلال روزی کمانے کی فضیلت بتائی۔ دوران بیان نگران
شوریٰ نے شرکا کو گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر صلوۃ
و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔