جوہر ٹاؤن لاہورمیں شعبہ مدنی مذاکرہ کے تحت
پنجاب بھر کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن میں شعبہ مدنی مذاکرہ کے تحت مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے اہم اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے فکس مقامات اور بڑے مدنی مذاکرہ
اجتماعات کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کی رپورٹ اور
رمضان عطیات سمیت اعتکاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مختلف اہداف طے کئے جن
میں تقرر مکمل کرنا، بڑے بڑے مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنا، شعبے کو خودکفالت کی جانب
لانا، اجتماعی قربانی، قربانی کی کھالوں کی بکنگ اور کولیکشن کرنا شامل تھا۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ مدنی
مذاکرہ رکن صوبائی پنجاب مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین )
صوبۂ پنجاب پاکستان کے علاقے منڈی عثمان والا
ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے معلمین سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے شہر میں لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغان کو مضبوط کرنے اور ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے منڈی عثمان والا کی مارکیٹ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے
لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا جائزہ لیا
اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:صغیر عطاری ضلع قصور ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین )
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت ضلع حافظ آباد پاکستان کے قضبے ونیکے تارڑ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ ڈویژن اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مکرم عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن
دیا بالخصوص بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع
کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے قصبہ ونیکے تارڑ کی
مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کے کم و بیش 6 مقامات کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:
ولید عطاری تحصیل ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین )
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 2 جون 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیاجس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
بعداجتماع شعبہ رابطہ
برائے وکلاء کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں وکلا، اسٹاف اور
ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
پاکستان مشاورت آفس سے دیئے گئے جدول کے مطابق ’’چوری کی مذمت‘‘ اور اس سے
بچنے کے طریقے بیان کئے نیز دعا اوراجتماعی جائزہ کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے
وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین )
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے کراچی
سٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں سندھ کے شہر کراچی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سٹی کے ذمہ داران اوراسپیشل پرسنز
کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز ڈیپارٹمنٹ
میں مزید ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں
نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں
کو رکنِ شوری ٰ کی جانب سے تحائف تقسیم
کئے گئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین )
اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن کامدنی قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے کشمیر کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ فیصل آباد ذمہ دار علی عمران عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سہیل
عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا نیز علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین )
پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ دنوں شعبہ محبت
بڑھاؤ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد رمضان عطاری کے چچا جان کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیاجن کی نمازِ
جنازہ استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں پڑھائی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین
کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 12
ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے مستقل امیرِ قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو
مضبوط کرنے اور علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
انبیائے
کرام علیہم
السلام
کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل
ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے
صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ
اِهْتَدَيْتُمْ یعنی
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان
میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب
مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)
مسلمانوں
کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل
صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ
العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر
چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ
بنام ”صحابہ کی باتیں“ تیار کیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی
باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ،
سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ
کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”صحابہ کی باتیں“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت
دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں بیرونِ ملک مدنی قافلوں میں سفر کرنےوالے مبلغین کے
لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کرنے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی
نیز بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کو مضبوط اور بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
31مئی 2022 ء بروز پیر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں
قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے شعبہ
اجتماعی قربانی و چرم قربانی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں سٹی، ڈسٹرکٹ اجتماعی قربانی ذمہ داران، سٹی و ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن مدنی قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے اراکینِ شوریٰ کو اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے جدید نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلس کے جدید نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اللہ پاک کے فضل وکرم سے دعوت اسلامی کادینی کام دن بہ دن ترقی کررہاہے
اور دعوت اسلامی اپنے ذمہ داران کے ذریعے
باقاعدہ ایک منظم انداز سے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیئے گئے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے میں مصروف عمل ہے۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ پاکستان مشاورت آفس کے تحت حال ہی میں دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار
لاتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کے
لئے ایک کورس بنام ’’آن لائن تنظیمی کورس‘‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد
ذمہ داران کی شرعی، تنظیمی اور ٹیکنیکل انداز سے تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے
دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔
یکم جون2022ء
سے باقاعدہ اس کورس کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت اس کورس میں تنظیمی تقسیم کاری
کے مطابق 3سرکاری ڈویژنوں کے کم و بیش 13ڈسٹرکٹ نگران شرکت کررہے ہیں ۔
شعبہ جدول کے نگران ومبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے کورس کے مقاصد بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید کیسے بہتر کیا
جاسکتا ہے اس بارے میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)