پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کےدیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری اور پنجاب مشاورت کے رکن سید عمیر ہاشمی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت قمبر شریف لاڑکانہ سندھ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت  کراچی سندھ کے کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر مختلف موضوعات کے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں اراکینِ شورٰی نے کراچی کورنگی ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جون 2022ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مدنی قافلہ کورس کے شرکا کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔

دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ’’مطالعہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو اپنے علاقو ں میں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت   3جون 2022ء بروز جمعہ خیبر پختونخواہ کی مردان اور ہزارہ ڈویژنز میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت کی گئی۔ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز سابقہ اہداف کا فا لو اپ ہوا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دلائی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کی طرف سے  2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی مالاکنڈ ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران، مالاکنڈ سرکاری ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کے حوالے سے تربیت کی۔ ساتھ ساتھ سابقہ کاموں کے اہداف کا فالو اپ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ذمہ داران کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژ نز کے ساتھ دینی کام کو بڑھانے کے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا۔جبکہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے بنوں میں ہونے والے مدنی مشورے میں ’’سادگی سنت رسول ہے ‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 2 جون  2022ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز کی عالمی ، اوور سیز اور ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ گرلز میں اضافہ کرنے پر نکات بتائے نیز اس حوالے سے ان کو ہدف بھی دیا۔ مزید ٹیچر ٹریننگ کرنے اور نیو جنریشن کے دلوں میں قراٰ ن پاک کی محبت کا اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت  ایک جون 2022ء بروز بدھ ڈیفنس کابینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع پاک میں دعا کروائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭اس کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ڈیفنس کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر محفلِ نعت میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’سایۂ عرش کس کو ملے گا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول پیش کئے۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کر تے ہوئے ان کو دینی کام کرنے کی ترغیب دی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 1 جون 2022ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سب یونٹ میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج کی گورنمنٹ سطح سے حاجی کیمپ کراچی (سندھ) میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے گورنمنٹ سے منتخب و منظور شدہ مبلغین (حج ماسٹر ٹرینرز اسلامی بھائیوں) نے زائرین کی حج و عمرہ کو مناسک حج، طریقہ و معلومات سے متعلق تربیت کرنے کی سعادت حاصل کی.

اس کے علاوہ مجلس حاجی کیمپ ذمہ داران نے تربیت کے لئے آنے والوں کی خیر خواہی کرنے، انھیں معلومات فراہم کرنے، معذور وبزرگ حضرات کو وہیل چیئرز پر مسجد تک لانے/ لیجانے اور انتظامی امور میں حاجی کیمپ انتظامیہ کی بہتر انداز میں معاونت کی۔(رپورٹ:محمد تسلیم رضا خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حاجی کیمپ سلطان آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ سیّد امتیاز شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حج ٹریننگ شیڈول سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:تسیم رضا، کانٹینٹ:غیاث الدین )


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِا ہتمام دھوری کوٹ میں 3 دن پر مشتمل (28، 29، 30 مئی 2022ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری اور معلم عبد الرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے چند ضروری احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین )