ماہ ذو الحجۃ الحرام میں قربانی کرنا ابوالانبیاء حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت مبارکہ ہے۔قربانی کرناہر مسلمان، بالغ مرد و عورت، صاحبِ نصاب (مالدار) پر واجب ہے۔اس عبادت کی ادائیگی میں ہر سال مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے لاکھوں ، کروڑوں جانوروں (گائے، بکری، اونٹ) کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

دعوت اسلامی دنیا بھر کے عاشقان رسول کو ان کی عبادت کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام کرتی ہے جس میں حصہ دار کی قربانی کو عین شریعت کے مطابق سر انجام دیا جاتا ہے اور منصف انداز میں گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقان رسول کے لئے پاکستان کے چھ شہروں ”کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کررہی ہے جس میں گائے کا فی حصہ 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ ایک حصے کی رقم 17500 بنتی ہے۔

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں: 03162626000

دنیا بھر سے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://qurbani.dawateislami.net/onlinequrbani/