گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کاوشوں سے پراپرٹی بینک اونر اور رئیل اسٹیٹ سےتعلق رکھنے والے بزنس مینز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی کاوزٹ کیا ۔

ذمہ دار ڈسٹرکٹ کورنگی عبد الرزاق عطاری نے دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس : المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل ،فیضان آن لائن اکیڈمی ،شعبہ تراجم اور دار الافتا ء اہلسنت کا وزٹ کرواتے ہوئے ان شعبہ جات کے تحت ہو نیوالے کاموں کا مختصرا ً تعارف بیان کیا جس پر پراپرٹی بینک کے اونر نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر کیٹل اونر ریحان عطاری ، ڈیری اونر تسلیم عطاری ، فیڈ ڈیلر زاہد عطاری اور ڈیری فارم اونر بشارت علی بھی شریک تھے۔(رپورٹ : عبد الرزاق عطاری ،ذمہ داری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)