دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ
داران کی تربیت کے لئے کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی
نگرانوں کے اعلانات کئے۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور
اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔
دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
ایاز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
رواں سال دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کے کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس
میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے مسجد کی صفائی ستھرائی کرنے، مسلمانوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش
آنےاور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر
نمازیوں سمیت ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے
ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اپرچھتر مظفر آباد کشمیر کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں تربیتی نشست کا
انعقاد
27 جون 2022ء بروز پیر کشمیر کے شہر مظفر
آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان
مدینہ اپرچھتر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان
کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے
ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق
کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ
پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد
انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے
حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل نکالا۔بعدازاں نشست میں شریک
ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی،
اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات
پرگفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروزمنگل سٹوک آن ٹرینٹ یوکے (Stoke-on-Trent
UK)مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ برطانیہ کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری اور
گریٹر لندن یوکے کے نگران رضوان رشید عطاری نے برطانیہ میں مسٹر ظفر صفارو (فرسٹ
سیکرٹری اور قونصل، تاجکستان کے سفارت خانے کے امور کے انچارج) اور مسٹر
رستم ملو زودہ (برطانیہ
میں تاجکستان کے سفارت خانے میں لندن میں سفیر کے تیسرے سیکرٹری اور پرسنل اسسٹنٹ) سے ملاقات
کی۔
حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور تاجکستان میں FGRF کے تحت فلاحی کام شروع کرنے پر گفتگو کی۔
عہدیداران نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دعوت اسلامی کے وفد نے انہیں
برطانیہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اپنی آفس کی کارکردگی ذمہ داراسلامی بہنوں
کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں اوورسیز کارکردگی کے
نظام اور اورسیز میں دینی کام کی بہتری کے لئے غور و
فکر اہداف کے ذریعے مزید کام مضبوط کیا جائے اس کی پلاننگ کی گئی۔
٭دوسری طرف 25
جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے انٹرنیٹ کے ذریعے یورپ میں
شعبہ فنانس کا نظام کس طرح ہو اس پر مشاورت کی۔
٭اسی
طرح 26 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ عالمی شعبہ کا مدنی مشورہ
لیا جس میں اراکین عالمی مجلس مشاورت شعبہ بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ جات میں تقسیمِ رسائل کا مضبوط سلسلہ بنانے اور اوور سیز میں دینی کام لینے کے انداز سے متعلق بات چیت ہوئی نیز شعبہ کفن دفن
کے دینی کاموں سے متعلق فالو اپ کے انداز پر بھی مشاورت ہوئی۔
25
جون 2022ء کو کینیا کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے
کھالوں کی مد میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع
کروانے اور 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
26 جون 2022ء بروز اتوار شعبہ مدنی چینل عام
کریں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب
کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ انجم سعید عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور
انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ
انٹر نیٹ ’’کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت و کورسز ذمہ دار عالمی سطح اسلامی بہن نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر کورس کروانے کی ترغیب
دلاتے ہوئے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ اس کورس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو کئی
فرض علوم سیکھنے میں مدد ملے گی اس لئے یہ کورس ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں
کورسز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کروایا جائے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سری
لنکا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سری لنکا ریجن نگران، سابقہ دو(2) سری لنکا
نگران اور اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سری
لنکا میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام بڑھانے اور اس سسٹم کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ریجن
نگران کو سفری جدول کے نکات بتائے۔ مزید وقف مبلغہ سے متعلق مدنی پھولوں پر
بھی بات چیت ہوئی ۔
Dawateislami