دعوتِ اسلامی کی جانب سے 20جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت و مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ بذیعہ انٹر نیٹ کیا۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہن نے 8 آٹھ دینی کاموں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان آٹھ دینی کاموں پر اپنی توجہ بڑھانی ہے، چاہے کسی شعبہ کی ذمہ دار ،ریجن نگران ،ملک نگران ہو یا ذیلی حلقہ کی ذمہ دار ہم سب کو آٹھ دینی کام کرنے ہیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی طے پایا کہ ہر جمعرات کو ممکنہ صورت میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سے ان کے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ لیکر اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضا ن صحابیات میں کسی ایک شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو جمع کر کے تربیت حاصل کی جائے گی ۔

صا حبزادی عطار کی براہ راست تربیت کے فوائدکو دیکھتے ہوئے ان مشوروں میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ شامل کرنے کا بھی طے پایا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تحصیل نگرانوں کو وارڈ وائز جاکر مدنی مشورے کر کے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ صحابیات پی آئی بی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’عاجزی و انکساری ‘‘کے ٹاپک پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار عالمی سطح نے اپنے شعبے کی پریزنٹیشن پیش کی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سولات کے جوابات دیئے اور ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے ؟ امیر اہل سنت کی گھر والوں کے ساتھ شفقت کیسی ہے ؟ سے متعلق بتایا ۔ 


26 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چولستان بہاولپورکا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے ہوئے چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبےFGRF کے تحت راشن تقسیم کیا اور اس شعبے کے تحت کام کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسی طرح اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار  مولانا ظہیر عباس عطاری نے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق جلالی مہتمم فاطمیہ اسلامک سینٹر للبنات میانہ گوندل سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی اہم اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیااورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پنجاب پاکستان کے علاقے خانقاہ شریف بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا  مشتاق احمد صدیقی مہتمم دار العلوم صدیقیہ نقشبندیہ میانہ گوندل سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی اور اسکے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار  مولانا ظہیر عباس مدنی کی قاری محمد عرفان قادری ناظم اعلیٰ جامعہ شمسیہ ملکوال سے ملاقات ہوئی ۔

ذمہ دار نے دعوت اسلامی اور اس کے دینی کاموں کے حوالے سے مولانا عرفان کو تعارف کروایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں طلبائے کرام سمیت شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مولانا موصوف کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے  دنوں بذریعہ انٹر نیٹ ملک و اوورسیز سے جو اسلامی بہنیں اس سال حج ِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہی ہیں ان کا مدنی مشورہ ہوا اس میں عرب شریف کی ریجن نگران و حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے حج و عمرہ کے دنوں میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کس انداز پر ہو اس سے متعلق نکات بتائے اور وہاں بھی دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کئیں ۔


27 جون 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر اسلام آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور راولپنڈی سٹی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ محمد نعمان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ داران کو دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد وقاص نقشبندی ، مدرس دارالعلوم  محمدیہ غوثیہ ملکوال سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مولاناوقاص کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں طلباء کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفےمیں پیش کیا ۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 23 جون 2022ء  بروزجمعرات شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظمات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں حفظ و ناظرہ کی بچیوں کا امتحان لینے کے طریقہ امتحان کے مدنی پھولوں کی دہرائی کی گئی امتحان سے قبل اور دورانِ امتحان کیا احتیاطیں رکھنی ہے وہ بتائی گئیں نیز بچیوں کے ساتھ رویہ و اندازکیسا اختیارکرنا چاہیئے اس کے بھی مدنی پھول پیش کئے گئے۔

آخرمیں امتحان لینے سے متعلق اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے جس پر ناظمات نے مزید اچھے و بہتراندازمیں بچیوں کا امتحان لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔