پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ گلگت بلتستان کی جامع مسجد رٹو رضوی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے اور
پڑھانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰن کرنے،
روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا
تعارف کروایا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے بڑی عمر کے اسلامی
بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی نیتیں کروائیں اور 10 جون
2022ء بروز جمعہ ہونے والے قراٰن ٹیچنگ کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی طرح مساجد، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا شعیب عطاری سمیت دیگر
مدرسین نے اپنی اپنی کارکردگی بیان کی۔
دورانِ مدنی مشورہ کم و بیش 120 مدرسۃ المدینہ
بالغان شروع کرنے کے اہداف طے کئے گئے جبکہ مدرسین نے لاہور سے 12 ماہ کے لئے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:قاری غلام عابد عطاری شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں علمی اور
تحریری خدمات کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے 70 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک
شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) بھی ہے جس کی ایک شاخ مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں موجود
ہے، المدینۃ العلمیہ کے تحت 7 شعبہ جات اور اس کے تحت کم و بیش 12 ذیلی شعبہ جات قائم ہیں جن میں 23 مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی و تحریری خدمات سرانجام
دے رہے ہیں۔المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے
جاتے ہیں نیز ان کی کار کردگی بھی لی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 9 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر ) فیصل آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ذیلی شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔نگران ِپاکستان مشاورت نے بتایا کہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت عنقریب 12 دینی کاموں کی ایک جلد شائع ہو گی، اس کے علاوہ ’’جنت میں آقاﷺ کا پڑوسی‘‘
اور ’’بے حساب بخشے جانے والے مومنین کے اعلیٰ اوصاف‘‘
رسائل بھی ان شاءاللہ شائع ہوں
گئے نیز اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کتاب بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم الخضراء مسجدنیو کراچی میں
مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
الخضراء مسجد 5G
نیو کراچی میں 09 جون 2022 ء دن جمعرات مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی
ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم شہروز عطاری، خود کفالت ڈونیشن سیل ذمہ دار سخاوت
عطاری، خود کفالت مدنی عطیات بکس ذمہ دار شعیب عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
نگران
مجلس شارٹ ٹائم عرفان عطاری نے ’’احساس
ذمہ داری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدارس میں نظم و ضبط قائم کرنے اور
تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اخلاقیات،
رمضان عطیات ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذہن
سازی کی۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور
اس پر تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی
محمد محسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2022ء کو مدرسۃ
المدینہ رہائشی کوٹ ادو میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ حاضرین میں ناظم اعلیٰ،مدرسین اور دیگر
مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی
کام کرنے اور ان کا طلبہ میں نفاظ کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مدرسے کو خود کفالت کرنے سے متعلق نکات بتائے۔(رپورٹ:
فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کراچی سندھ
ملیر ڈسٹرکٹ02 کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، یوسی نگرانوں کے اعلانات
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 8 جون 2022ء بروز
بدھ کراچی سندھ ملیر ڈسٹرکٹ02 کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کثیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی ملیر ڈسٹرکٹ02 کی نئی تقسیم کاری کے
مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(رپورٹ:غیاث
الدین عطاری)
ضلع
قصور میں مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں تربیت کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2022ء کو پتوکی شہر ضلع قصورمیں مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسے
میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔
اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مارکیٹ، دفتر اور مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغان میں شرکت کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ بعد
ازاں ذمہ داراسلامی بھائی نے مختلف مقامات
پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے اطراف میں دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں بھی درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح ذمہ دار اسلامی بھائی نے بعد نماز ظہر کچی مسجد میں درس دیا اور مسجد میں لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن
بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
9 جون 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان مدینہ (مدنی مراکز) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوری ٰحاجی جنید عطاری مدنی، نگران شعبہ،
صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء تک کے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ الحمد
للہ فی الوقت ملک بھر میں کم و بیش 392 مدنی مراکز فیضانِ مدینہ موجود ہیں ان مدنی مراکز میں بہت ساری جگہوں پر جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بھی قائم ہیں نیز ہفتہ وار اجتما ع، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدرسۃالمدینہ جزوقتی اور اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فرمایا کہ خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی جو مسجدوں کی تعمیر کرتے ہیں کہ مسجدوں کی تعمیر کرنا سنت انبیا علیہ السلام ہے، ان392 مدنی مراکز میں بہت سے زیر ِتعمیر ہیں ہمارے اسلامی بھائی جلد از جلد انہیں تعمیر کرنے کی کوشش کریں جس پر ذمہ داران نے اپنے عزم
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں سندھ کے 2 حجاج، بلوچستان کے 17 اسکیل
کے ٹیچر اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
شعبہ حج و
عمرہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے عازمین حج کو عمرہ و حج کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا۔آخر میں کتاب ”رفیق
الحرمین“ تقسیم کی اور حج و عمرہ ایپ انسٹال کروائی۔
ایڈیشنل
سندھ سیکریٹریٹ کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ جات کا وزٹ
ایڈیشنل
سندھ سیکریٹریٹ ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ نے 8 جون 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
شعبہ جات کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ذمہ دار
ان دعوت اسلامی نے ان کو
ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دینی خدمات کی پریزنٹیشن دکھلائی۔ بعدازاں انھوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے خدمات کو سراہا ۔) کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور نے 8جون 2022ء بروزبدھ کو DSP صدر رانا طارق پرویز، SDPOعزیز احمد، SHO غلام رسول تھانہ صدر ، SHO
تھانہ کینٹ، ریڈر DSP
شفیق ، محمدصدیق و دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ
وزٹ کی دعوت پیش کی اور
رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک کے بہنوئی حاجی عبداللہ خان خجک کے انتقال
پر دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار
عطاری نے ان سے تعزیت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر وقار عطاری نےتعزیت کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی ایکٹوٹیز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین
کاسی سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے آئی جی کو دعوت اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی بالخصوص جیل خانہ جات میں دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ
کیا جس پر شجاع الدین کاسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید آئی جی نے بلوچستان کے جیلوں میں دعوت
اسلامی کے فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کے سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، شعبہ اصلاح برائے قیدیان اور بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی
بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami