دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 9 جون 2022ء کو پتوکی شہر ضلع قصورمیں مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسے میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مارکیٹ، دفتر اور مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں ذمہ داراسلامی بھائی نے مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے اطراف میں دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھی درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائی نے بعد نماز ظہر کچی مسجد میں درس دیا اور مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)