دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اور 21جولائی 2022ء بروز بدھ اور جمعرات پاکستان کے شہر ملتان میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز اشاعت السلام میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ المدینہ بوائز) کا دو دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ملتان، ڈویژن بہاولپور اور ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے تمام عطیات بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید عطاری (ڈونیشن بکس کے ذیلی شعبہ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر شعبہ مدرسۃ المدینہ کے صوبہ پنجاب سمیت خود کفالت ذمہ دار نے بھی شرکت کی اور شعبےکی ترقی کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ان کا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ سید فضیل رضا عطاری نے شاداب خان کو یوکے سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔

آخر میں شاداب خان کو دعوت اسلامی کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں بھی تحفے میں دی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جولائی 2022ء بروز جمعرات صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سکھر، لاڑکانہ اور ڈیرہ اللہ یار کے جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین جدول کےلئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں مولانا نواز علی عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی کہ طلبۂ کرام سے کس طرح 12 دینی کام کروائے جائیں بالخصوص ہفتہ وا رسنتوں بھرا اجتماع،مدنی مذاکرہ، ہفتہ وار رسالہ، یوم تعطیل اعتکاف پر کلام ہوا جس پر ناظمینِ کرام اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

اس موقع پر مولانا رضوان مدنی (رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) اور مولانا سعید اللہ مدنی (حیدر آباد 12 دینی کام ذمہ دار) بھی موجود تھے۔

(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی حج کی ادائیگی کے بعد 23 جولائی 2022ء کو اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر رکن مجلس شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں نعمان عطاری اور فیضان صحابیات و دار السنہ کے نگران حماد عطاری نے کراچی ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔

شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین بھی حج کی ادائیگی پر رکن شوریٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی آئندہ سال حج ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن  حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا شیڈول رہا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے اس دوران استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری سے ملاقات کی اور مفتی صاحب سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر دعائے مغفرت کی نیز مفتی صاحب نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے دینی کاموں میں کامیابی کی دعا فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ جوہر ٹاون کے دورۂ حدیث شریف سمیت دیگر درجات کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآنی آیات واحادیثِ نبویہ سے مدلل نیز واقعات و حقائق کی روشنی میں اللہ عزوجل پر توکل کرنے کا درس دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ ٔ کرام کو تحائف اور دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِشعبہ جامعۃ المدینہ بوائزمولانا ظفر بشیر عطاری، لاہور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائزکے نگران مولانا نوید مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ داران محمد کاشف داود، سیّد عثمان عامر، محمد نوید اقبال اورمحمد افتخار سمیت دیگر اساتذۂ کرام و شخصیات موجود تھیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری نے گلگت اسمبلی کا وزٹ کیا اور گلگت بلتستان منسٹر واٹرز اینڈ پاور  مشتاق حسین، گلگت منسٹر بلدیات حاجی حمید اورگلگت اسمبلی سیکرٹری عبد الرزاق سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات رکن شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی کاموں پر گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ساتھ ہی انہیں کتب و رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کی دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز سے وابستہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ ار ڈیپارٹمنٹ، خودکفالت پاکستان، صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ترقی و اضافے کے طریقے کار کےساتھ مختلف اہم امور پر کلام کیا۔

مدنی مشورے میں مولانا علی عمران مدنی، مولانا تنویر مدنی، مولانا شاہد مدنی،مولانا عاطف مدنی، مولانا نوید صدیق، مولانا سرفراز مدنی، مولانا ساجد مدنی اور میٹنگ کے دیگر شرکانے اپنے اہداف و نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ناظمین جدول کا 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے ناظمینِ جدول کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں ناظمِ اعلیٰ فرقان عطاری مدنی اور ناظمِ اعلیٰ نعمان عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی نیز ناظمین جدول نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی بذریعہ Presentation رہنمائی کی گئی جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بھی مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ٹاؤن نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 جولائی 2022 ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔

اجتماع پاک کاباقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن اور نعت رسول ﷺ سے کیا ، رکن شوری نے حاضرین سے بیان کرتے ہوئےانہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اپنا محاسبہ نفس و اصلاح اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس اجتماع میں مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ شخصیات نے شرکت کی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21 جولائی 2022 ء کو خانیوال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ DC آفس ، انچارج لاء اینڈ آرڈر برانچ راشد خانزادہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن افتخار بنگش و دیگر آفسرز سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ذمہ داران نے انکاشکریہ ادا کیا اور انہیں شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کےتحت21جولائی     2022 ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بیان کرکے ذمہ داران کی تربیت کی نیز ان کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ مزید سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ بھی لیا ۔