6 جولائی 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گجرانوالہ ڈویژن
اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں صوبائی نگران، سرکاری ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سٹی نگران اور ٹاؤن نگران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قربانی کی کھالیں، اجتماعی قربانی اور خود کفالت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور عید الاضحی ٰ کے موقع پراپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے نیز کھالوں کو وقت پر گودام میں جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستا ن مشاورت نے دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ عاشقان
رسول کے حصے شامل کروانے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ
دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں
اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی
کوششیں تیز کریں اور تمام ذمہ داران
ماہانہ کی بنیاد پراپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کی کوشش کریں۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
5
جولائی 2022ء کو صوبہ
سندھ حیدرآباد فیضان مدینہ میں مبلغ دعوت اسلامی شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد
شاہ زیب عطاری کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا ان کا اسلامی نام محمد
عبداللہ رکھا اور انہیں دین کے ضروری
مسائل بھی بتائیں۔(رپورٹ:
شعبہ فیضان اسلام صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مولانا عبدالحبیب عطاری کا فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ و سرپرست میں بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 جولائی 2022ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
طلبہ و سرپرست اور اسٹاف میں بیان فرمایا۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے
طلبہ و سرپرست میں بیان کے دوران انہیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اجتماعی قربانی میں
حصہ ملانے کا ذہن
دیا نیز فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور
برانچ میں بھی یہ بیان سنا اور دیکھا گیا ۔
رکن
شوریٰ عبدالحبیب عطاری کے بیان کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر
مدنی نے اسٹاف میں بذریعہ لنک بیان کیا
اور اسٹاف کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بابا
فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ کے عرس
مبارک کے سلسلے میں مدنی مشورہ
پچھلے
دنوں ساہیوال ڈویژن کے نگران حاجی سرفراز
عطاری مدنی اور نگران مجلس شعبہ مزارات اولیاء قادر بخش عطاری نے بابا فرید الدین
گنج شکر رحمۃ
اللہ کے عرس مبارک کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔
مدنی مشورے میں
عرس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کو دینی
کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے وہاں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگانے اور قراٰن خوانی کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔عرس
مبارک 25 ذوالحجہ سے 10 محرم تک جارہی رہتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیا ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
2
جولائی 2022ء کو قادری مسجد ٹنڈو محمد خان
میں دعائے شفا اجتماع منعقد ہوا جس
میں روحانی علاج ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار، جامعۃ المدینہ
کے طلبہ کرام و دیگر تعویذات و استخارہ سے
متعلق ا سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران ذوالقرنین عطاری نے ’’بیماری
کے فضائل ، صبر و شکر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع پاک میں شریک اسلامی بھائیوں کو خیر خواہی امت کاذہن
دیتے ہوئے اتفاق سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔آخر میں صلو ۃ
الحاجات نماز کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے صلوۃ الحاجات ادا کی۔ (رپورٹ: شاہنواز
عطاری تحصیل دادو ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
صوبائی
مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 6 جولائی 2022ء کو مدنی مشورہ ہواجس میں ڈاکٹر ناصر عطاری
نگران مجلس، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور عبد الرشید سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری نے Soft
skill, personality improve, technically پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں شرکا سمیت رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری سے ملاقات کی ا ور ان کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو
اسٹاک سندھ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں ناظمین جامعات المدینہ کی تربیت
5جولائی
2022ء بروز منگل فیصل آباد میں قائم جامعۃ
المدینہ بوائز میں رکن شوری حاجی اسد
عطاری مدنی نے ناظمین جامعات المدینہ
بوائز کی تربیت کی۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے شرکا کو اجتماعی قربانی کے تعلق سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں شرعی تقاضوں کو پورا کرتے
ہوئے قربانی کے حصوں کو بچایا جائے اس پر نکات بتائے نیز قربانی
کی کھالیں پچھلے سالوں سے بڑھ کر اکٹھی کرنے اور ہر کام کو اعتدال کے مطابق کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جایا
جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔
مزید کنزالمدارس بورڈ کے امتحانات کی ابھی سے بھرپور
تیاریاں کروائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ 12دینی کاموں کو مضبوط کرنےجن میں بالخصوص
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں انفرادی کوشش کرکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے ،
ہفتہ وار اجتماع میں رات گزارنے اور جمعہ
کے دن یوم تعطیل اعتکاف کرنے پر اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد
عثمان شفیق مدنی ناظم جامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ فیصل آباد ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں 4 جولائی 2022ء کو شعبہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ بالغان کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو بدھ کو شعبے کی مدنی مذاکرے میں حاضری، چرم قربانی،خود
کفالت، جدول و ماہانہ کارکردگی اور مثالی
مدرسۃ المدینہ بالغان بنانے پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام5 جولائی 2022 ء بروز منگل والٹن کیولری
گراؤنڈ ڈیفینس لاہور میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک قصور ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخوپورہ نے شرکت کی۔
ڈسٹرک ذمہ دار محمد عالم عطاری نے مختلف سطح ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے تنظیمی طریقہ
کار کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دی ۔
مزید خود کفالت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے
مدنی عطیات بکس اور مدنی بستوں کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے
شعبے کے کام کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
قاری فیاض احمد عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی چینل
عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے ملتان ڈویژن کے ضلع شجاع آباد میں کیبل آپریٹر سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے نماز، وضو اور غسل کے مسائل بتائے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شجاع آبا دمیں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری صوبائی
ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ
کے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2022ء بروز منگل
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں کی سمتوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی طلبۂ
کرام کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا اور خود کو ایک ماہ کے لئے امیر قافلہ کے طور پر پیش کیا۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ، مختلف موضوعات پر
کلام
5 جولائی 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ابرار عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو سفر کرنے والے
ایک ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کی نیز مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔بعدازاں ذمہ دار نے شعبے کی
سابقہ 6 ماہ کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں
مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)