4 جولائی 2022 ء کو علی پور چٹھہ میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ  ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور اوراق مقدسہ کے محافظ نے شرکت کی ۔

ذمہ دار محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ نےنماز کی اہمیت اور فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انداز گفتگو کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو ادب کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کام کو مزید مضبوط کرنے اور بڑھانے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں فیصل آباد کے ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی ترقی و عروج کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 جولائی 2022 ء کو کراچی لیاقت آباد مدرسۃ المدینہ فاروق اعظم میں شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت  طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے میت کوغسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز غسل میت کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو غسل میت دینے کی نیت کرائی ۔(رپورٹ : عزیر عطاری ، مجلس تجہیز وتکفین، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 4 جولائی 2022ء بروز پیر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں محمد طاہر عطاری (ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد) نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری مکمل، یومِ تعطیل اعتکاف اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اکیڈمک اسپیشل ایجوکیشن پنجاب حافظ جمال عبد النافع ، پی اے ٹو ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن محمد زاہد سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اس کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایانیز FGRF کے تحت فلاح و بہبود کے کام اور اسپیشل ایجوکیشن کے بارے میں بتایا جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کے کاموں میں معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے امام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رواں سال 2022ء میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد  نے شرکت کی اور ان کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار ملتان جمال عطاری مدنی نے کی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع  کا اہتمام کیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری نے بیان کیا ۔

اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی اور ان کی آسانی کے لیے اس اجتماع کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ محمد ندیم عطاری اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔ بعد اجتماع اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اور رکن شوری نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ، آئندہ کاموں کے اہداف دئیے اوراسلامی بھائیوں کی اچھی کارکردگی پر ان کو تحائف بھی دئیے۔

اس موقع پر کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت کراچی سٹی نابینا اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اورمدنی قافلہ کے ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں حوالے سے فالواپ لیا اور مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے جمع ہونے والی کھالوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں نمایاں کارکردگی والے ناظمین کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے 3 دن کا مدنی قافلہ  ڈرگ کالونی کی طرف سفر پر روانہ ہوا جس میں نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی ۔

اس مدنی قافلے میں کراچی سٹی نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد جمیل عطاری نےشرکاء کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور ان کی تربیت کی ، شرکاء نے علاقائی دورہ میں نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


5 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلِس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ملک بھر کے ائمہ اکرام نے بھی بذریعہ آڈیو/ وڈیو لنک شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اورشعبے کا 2026ء کا پلان، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا:اللہ پاک کا شکر ہے کہ دعوت اسلامی نمازی بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور امام بناؤ تحریک بھی ہے نیز شعبہ ائمہ مساجد کے تحت امامت کورس کا بھی شعبہ ہے جس کے ذریعے امام تیار کئے جاتے ہیں پھر ان کی کارکردگی، ان کے نظام کو لے کر چلنا اور مزید بہتر کرنا شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ ہے۔

الحمد للہ عزوجلدعوتِ اسلامی کے تحت 5 ہزار مساجد پر شعبہ ائمہ مساجد کی ذمہ داری ہے جو ان شاءاللہ مزید آگے بڑھیں گے نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ نمازیو ں کی تعداد بڑ ھائی جائے، مساجد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کورسز کا پینا فلیکس لگایا جائے۔دعوتِ اسلامی کے تحت امام صاحبان شعبہ روحانی علاج کے دینی کام کو سر انجام دیں۔مقتدیوں کی ای رسید اکاؤنٹ کھلوائی جائے اور مقتدی اسلامی بھائیوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے سے قراٰنِ پاک پڑھایا جائے۔

اسی طرح مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ داران میں کئی اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے پیش کیا اور اپنے شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی 12 ما ہ کے لئے تیار کرنے کی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور شعبہ آئمہ مساجد کے اسلامی بھائی بھی اپنے شعبے کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل بنانے کی کوشش کریں

اس کے علاوہ  مدنی مشورے میں طے ہوا  کہ جو  مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت  ہیں  ان میں ہر ہفتے  پیر کے روزے کا اہتمام کیا جائے  اس لئے  کہ  پیر کا روزہ پیارے آقاﷺ کی   سنت  ہے  ،ایام بیض  کے روزے  13،14،15،  قمری  اعتبار  سے  یہ بھی  سنت ہے  ۔ یوم  عرفہ  کا روزہ رکھنے کے لئے  بھی سحری کا اہتمام کیا جائے گا۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی  اور ذمہ داران اسلامی  بھائیوں  نے   نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)