دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شہر کراچی کے
علاقے لانڈھی ٹاؤن میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں مختلف جگہوں کا دورہ کیا ۔
ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار شاہد عطاری اور ڈسٹرکٹ کورنگی نابینا ذمہ دار حسن عطاری نے مختلف جگہوں پر نیکی کی دعوت پیش
کی، اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں اور ان
کے سرپرستوں سے ملاقات کی نیز ایک اسلامی
بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین
کی تربیت کی اور انہیں نیک بننے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گلبرگ
ٹاؤن مال روڈ پر قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت کثیر
تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس دوران نمازِ تہجد، ذکر و اذکار اور نمازِ
اشراق و چاشت سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جس میں عاشقانِ رسول نے بھر
انداز میں حصہ لیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سحری کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں
موجود ایک سرکاری اولڈ ہاؤس سینٹر کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ایڈمن سے ملاقات کی۔
اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے سینٹر میں موجود بزرگ
افراد کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب
دلائی نیز نیک اعمال اور پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن
سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی اطہرعطاری بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کے دلوں میں رب عَزَّوَجَلَّ کی محبت کو
اُجاگر کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے
لئے ہرہفتے کی طرح آج رات مؤرخہ 7 جولائی 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا
انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری،نارتھ کراچی، کریلا اسٹاپ کی مدینہ مسجد سے رات
8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجدمحمدی حنفیہ سوڈیوال میں
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد دروشن میرج ہال منگو
وال غربی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیم پل لاہور روڈ شیخوپورہ میں موٹیویشنل اسپیکر
محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوت
اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو
فروغ دینے کے لئے ہزاروں مساجد و مدارس قائم کرچکی ہے اور آگے مزید بھی جاری ہے۔ان
مدارس میں لاکھوں طلباء و طالبات فی سبیل اللہ دینی تعلیمات سے آراستہ ہورہے ہیں
جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے۔ ان اخراجات کو عاشقان رسول کی جانب
سے دیئے جانے والے ڈونیشن اور چرم قربانی کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ماہِ ذوالحجۃ
الحرام 1443ھ کی آمد ہوچکی ہے ، 10، 11 اور 12 ذو الحجہ کو دنیا بھر میں لاکھوں
مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔
بانیٔ دعوت اسلامی ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین اور مریدین کو اِن دنوں
اپنی قربانی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور اس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے
کی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے علاوہ امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قربانی کی
کھالیں جمع کرنے میں کسی بھی طرح اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی قربانی کی کھال یا اجتماعی قربانی یا کھالوں میں جس طرح کا بھی
تعاون کرے میرے اس مدنی بیٹے ، مدنی بیٹی اور خصوصاً جو قربانی نہیں کر سکتا پھر
بھی 2000،1000،500 اپنی حیثیت سے ”دعوت اسلامی“ کے فنڈ میں جمع کروائے، ان سب کو دو جہانوں کی
بھلائیوں سے مالامال فرماکر بے حساب مغفرت
اُن کا مقدر کردے۔ اٰمین
دار التراث العلمی للتحقیق والترجمة والطباعة والنشر کراتشی کی کارکردگی و
اہداف
دار التراث العلمی للتحقیق
والترجمة والطباعة والنشر کراتشی کی کارکردگی و اہداف
علمائے اہلسنت کی عربی کتابوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ علمائے کرام کی تحقیق وتخریج وغیرہ کے ساتھ دنیائے عرب سے منظم انداز
میں شائع کروانےکی غرض سے مکتبۃ المدینہ العربیہ میں ایک ذیلی شعبہ
’’دار التراث
العلمی ‘‘ کے نام سے جمادی الاولیٰ 1441ھ/ جنوری2020 ء کو قائم کیا گیا ، اس شعبہ کے
ذریعے اب تک جو کتابیں شائع ہوچکی ہیں ، جن پر کام جاری ہے اور آئندہ کے اہداف کی تفصیل درج ذیل ہے:
2020
نمبر شمار |
نام کتاب |
مصنف |
محقق |
شعبہ |
کل صفحات |
مکتبہ |
1 |
انور
المنان |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولانامحمد
کاشف سلیم عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
87 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
2 |
الفتاوی
المختارۃ |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولانامحمد
گل فراز عطاری مدنی / مولانامحمد کاشف سلیم عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
127 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
3 |
اجلی
الاعلام |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولانامحمد
کاشف سلیم عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
141 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
4 |
مجموع
رسائل الشیخ الیاس العطار (ج1) |
امیر
اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی
ڈپارٹمنٹ |
301 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
5 |
دروس
البلاغۃ |
(۱)حنفی ناصف(۲)محمد دباب(۳) سلطان محمد (۴)مصطفی طموم |
مولانامحمد
شہزاد سلیم عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
202 |
دار
الفجر سوریا |
6 |
المقدمۃ
فی علم الحدیث |
شیخ محقق
عبد الحق محدث دہلوی |
مولانااحمد
رضا شامی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
212 |
دار
الریاحین اردن |
2021
7 |
التعلیقات الرضویہ علی تقریب التہذیب |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مفتی
حسان عطاری مدنی / مولانامحمد کاشف سلیم مدنی عطاری |
کتب
اعلیٰ حضرت |
326 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
8 |
التعلیقات
الرضویہ علی الھدایۃ و شروحہا |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولانامحمد
کاشف سلیم مدنی عطاری |
کتب
اعلیٰ حضرت |
744 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
9 |
نفحات
الصلاۃ |
امیر
اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی
ڈپارٹمنٹ |
608 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
10 |
شجرۃ
الطریقۃ القادریۃ |
امیر
اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی
ڈپارٹمنٹ |
152 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
11 |
مسند
الامام الاعظم |
علامہ
عابد سندھی |
مولاناکامران
احمد عطاری مدنی/ مولاناعدیل صدیقی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
656 |
دار
الصالح مصر |
12 |
الفوز
الکبیر |
شاہ ولی
اللہ دہلوی |
مولانااحمد
رضا شامی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
165 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
13 |
نور
الایضاح |
علامہ
حسن بن عمار شرنبلالی حنفی |
مولاناافتخار
احمد عطاری مدنی/ مولانااسماعیل نقشبندی مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
592 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
2022
14 |
جد
الممتار (7 جلدیں) |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولانا
یونس عطاری مدنی/ مولاناکاشف سلیم عطاری
مدنی/ سید عقیل احمد عطاری مدنی |
کتب اعلیٰ
حضرت |
4,105 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
15 |
فوز
الکرام |
شیخ محمد
قائم بن صالح سندھی |
مفتی
حسان عطاری مدنی / مولانامحمد کاشف سلیم
عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
121 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
2022
میں جو کتب شائع ہونگی
1 |
زبدۃ
الاتقان (جاچکی ہے) |
امام جلال
الدین سیوطی شافعی |
مولاناکامران
احمد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
266 |
دار
الفجر سوریا |
2 |
آثار
السنن (جاچکی ہے) |
محمد
علی بن نیموی |
مولانااحمد
رضا شامی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
580 |
دار
المعراج سوریا |
3 |
شرح
تہذیب (کام جاری ہے) |
عبد
اللہ یزدی |
مولاناکامران
احمد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
306 |
دار نور
المبین اردن |
4 |
فتح
المنان (کام جاری ہے) |
شیخ محقق
عبد الحق محدث دہلوی |
مفتی
حسان صاحب/مولانا اکرم ، مولانا عاصم، مولانا منصور، مولانا احمد رضا عطاری مدنی |
شعبہ فقہ حنفی |
1200 |
دار
الریاحین اردن |
5 |
الکافیۃ
( جاچکی ہے) |
علامہ ابن حاجب |
مولاناعبد
الواحد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
252 |
دار نور
المبین اردن |
6 |
تلخیص
المفتاح (جاچکی ہے) |
محمد
قزوینی |
مولاناعبد
الواحد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
209 |
دار نور
المبین اردن |
7 |
عنایۃ
النحو( جاچکی ہے) |
|
مولاناعبد
الواحد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
279 |
دار نور
المبین اردن |
8 |
الرشیدیۃ
(جاچکی ہے) |
علامہ
عضد الدین |
مولانا
ازہار عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
127 |
دار نور
المبین اردن |
9 |
الدعوۃ
الی الخیر (کام جاری ہے) |
امیر
اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی ڈپارٹمنٹ |
500 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
10 |
التعلیقات
الرضویۃ علی میزان الاعتدال (کام جاری
ہے) |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مفتی
حسان عطاری مدنی / مولانامحمد کاشف سلیم
عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
350 |
دار
الکتب العلمیہ بیروت |
2023 اور اس کے بعد جو کتب شائع ہونگی
11 |
مالی
الجیب بعلوم الغیب |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
مولاناکاشف
سلیم عطاری مدنی/مولانا شعیب رئیس عطاری مدنی/مولانا ندیم عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
12 |
التعلیق
المجلی لما فی منیۃ المصلی |
علامہ
وصی احمد محدث سورتی |
مفتی
حسان عطاری مدنی |
شعبہ فقہ حنفی |
13 |
خلاصۃ
الدلائل |
امام علی
بن احمد رازی |
مولاناافتخار
احمد عطاری مدنی/مولانا شہزاد سلیم عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
14 |
نور
الانوار |
شیخ احمد
بن ابو سعید (المعروف ملاجیون ) |
مولاناعبد
الواحد عطاری مدنی |
شعبہ درسی
کتب |
15 |
شرح
المنتخب الحسامی |
علامہ حسام
الدین محمد بن محمد |
مولانا
عدیل صدیقی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
16 |
السراجیہ |
علامہ محمد
بن عبد الرشید سراجی |
مولاناعبد
الواحد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
17 |
شرح
العقائد |
علامہ
سعد الدین تفتازانی |
مولاناکامران
احمد عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
18 |
مجموعۃ
الازھار |
|
مولانااحمد
رضا شامی عطاری مدنی |
شعبہ
درسی کتب |
19 |
مجموع
رسائل الشیخ الیاس العطار (ج2) |
امیر
اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی
ڈپارٹمنٹ |
20 |
تفسیراتِ
احمدیہ |
شیخ احمد
بن ابو سعید (المعروف ملاجیون ) |
ماہرِ
امورِ تجارت مفتی
علی اصغر عطاری مدنی |
شعبہ فقہ حنفی |
21 |
مجموع
رسائل الامام
احمد رضا |
امام
اہلسنّت مولانا احمد رضا خان حنفی ماتریدی |
تعریب: مفتی
حسان عطاری مدنی |
کتب
اعلیٰ حضرت |
22 |
حاشیۃ
افہام القرآن(عربی) |
شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی قاسم صاحب |
عرب
شیوخ ومدنی علمائے کرام |
عربی
ڈپارٹمنٹ |
تاریخ: 06.07.2022
حیدر آباد کے فیضانِ مدینہ میں دورانِ کورس نیو
مسلم اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں کے لئے
فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 4 جولائی 2022ء بروز پیر نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام محمد شاہ زیب
عطاری نے ”صفائی ستھرائی اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود نیو مسلم کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں شرکائے کورس میں سے 4 نیو مسلم اسلامی
بھائیوں نے عید کے بعد 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ
المدینہ بوائز و شارٹ ٹائم کے ناظمین کا مدنی مشورہ
5 جولائی 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و شارٹ ٹائم کے ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے
والی اجتماعی قربانی میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے بھر پور
انداز میں کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جوہر ٹاؤن لاہور کے فیضانِ مدینہ میں میٹنگ، شعبہ عطیات بکس کے ذمہ
داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ عطیات بکس اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں نشتر ٹاؤن کے تمام ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں
کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز سال 2022ء میں قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطیات بکس و
گھریلو صدقہ بکس کی تعداد بڑھانے کے متعلق کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی
رائے کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات
کا بذیعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات نے بذیعہ آڈیو لنک شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں رہ کر سننے والی اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کے فضائل بیان کئے۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سال
2022ء میں ہونے والی قربانی کی کھالیں بک کرنے کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول
دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)