20 جولائی 2022ء بروز بدھ سندھ کی قدیمی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ  سائنسز ہسپتال جامشورو میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں روحانی علاج کورس کے شرکا اور معلم سمیت صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں تحصیل نگران محمد اسد عطاری مدنی نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو ”نیکی کی دعوت اور فضائل استغفار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:جیند عطاری سٹی تحصیل ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)