پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں کراچی سٹی میں قائم ٹول پلازہ
کے قریب صحرائے مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کھال گودام کا
وزٹ کیا۔
اس دوران اراکینِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ کام
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں
تحصیل قصور میں دعوت اسلامی کے تحت ایس پی انویسٹی گیشن عبد الوہاب سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جا ت اور اسکے تحت
ہونیوالے کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص
شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
وزٹ کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”ابلق
گھوڑے سوار “ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فرامین امام باقر رحمۃ اللہ علیہ:
٭گھٹیا لوگوں کا سلام بُری گفتگو ہے (یعنی بُرے لوگ اپنی بات بُری گفتگو ست
شروع کرتے ہیں)۔
(صفۃ
الصفوہ، 2/77)
٭ہر چیز کے لئےکوئی نہ کوئی آفت ہوتی ہے اور علم کی
آفت بھولنا ہے۔(البدایہ و النہایہ، 6/456)
٭وہ عالم جس کے علم سے فائدہ حاصل کیا جائے ہزار
عابدوں سے افضل ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، 3/214، رقم: 3740)
سلسلہ
قادریہ رضویہ عطاریہ کے پانچویں شیخ طریقت حضرت سیدنا امام باقر رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات سے عاشقان رسول کو
آگاہ کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 18 صفحات پر مشتمل رسالہ ”فیضان امام
باقررحمۃ
اللہ علیہ“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا آٹھ زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ،فرنچ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 18 صفحات کا رسالہ ”فیضان امام باقر“
پڑھ
یا سن لے اسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی ﷺ اور تمام صحابہ و اہل بیت کی غلامی اور
دعوت اسلامی میں استقامت دے کر جنت الفردوس میں بلاحساب داخل فرما۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پچھلے دنوں تحصیل قصور میں دعوت اسلامی کے تحت ڈی ایس
پی سٹی قصور چوہدری محمد سعید سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جا ت اور اسکے تحت
ہونیوالے کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص
شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
وزٹ کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”ابلق
گھوڑے سوار “ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
ڈسٹرکٹ آفیسر لطیف خان ، سی او آفیسر زبیر احمد
اور ایم سی او عبد العزیز سے ملاقات
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں ذمہ دار
اسلا می بھائیوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر لطیف خان ، سی او آفیسر
زبیر احمد اور ایم سی او عبد العزیز سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی
خدمات کے حوالے سے گفتگو کی نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور
دعوت اسلامی کا شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
7 جولائی 2022 ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت بہاولپور اور رحیم یار خان میں اقبال عطاری اور بلال عطاری نے
RPO آفس
میں محمد صادق علی ڈوگر، ایڈیشنل DIG
کاشف عبد اللہ ، اسسٹنٹ DIG ملک نجیب ،
ریجنل سیکیورٹی انچارچ قیصر اعجاز ، PRO
طارق اور DCآفس میں DC
عرفان علی کاٹھیا ، PA
شاہداقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ
کوارٹر سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات
کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے
میں پیش کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
اللہ عَزَّ
وَجَلَّ قرآن
مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے: وَاَتِمُّوا
الحَجَّ وَ الْعُمْرَۃَ لِلّٰہ ترجمۂ کنزالایمان (اور حج اور عمرہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے پورا کرو) ۔(البقرۃ، پ2، 196) آیتِ
مبارکہ کے اس جز کے تحت تفسیرِ صراط الجنان میں لکھاہے :اس سے مراد یہ ہے کہ حج و عمرہ دونوں کو ان کے فرائض و شرائط کے
ساتھ خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لئے بغیر
سستی اور کوتاہی کے مکمل کرو۔(صراط الجنان،1، 354، تحت الآیۃ:196)
اس آیتِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اولاً حج کا اصلِ
مقصود رضائے الٰہی ہونا چاہیئے، اسی طرح حاجی کا گناہوں سے
پاک ہو جانا اسی صورت میں ہےجبکہ
و ہ صرف اللہ عزوجل کی رضا کے لئے حج
کرے جیساکہ حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے:جو صرف اللہ عزوجل کے لئے
حج کرے اور اس میں کوئی فحش بات یا گناہ نہ کرے تووہ حج سے ایسےلوٹتا ہے جیسا کہ
وہ آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔(بخاری، فضل حج مبرور، 1، 512، حدیث1521)
اراکینِ حج اوراسلاف کی یادیں:
حج کا ایک مقصد ہمیں ہمارے اسلاف کی یادوں کے ساتھ جوڑنا ہے کیوں کہ حج میں
ادا کئے جانےوالے اراکین، واجبات، سنتیں
اور مستحبات الغرض احرام باندھنے سے لیکر طوافِ زیارہ تک ہر کام ہمارے اسلاف و
بزرگانِ دین کی یادوں پر مشتمل ہے جن کے
سبب مسلمانوں کا ایمان تازہ ہو جاتا ہیں اوریہ اُن کی بخشش کا سامان بھی بن جاتا ہے۔
مقصدِ حج:
جس طرح اللہ عزوجل نے باجماعت نماز پڑھنے کو افضل قرار دیا کہ اس طرح مسلمان ایک ہی صف میں
ایک ہی امام کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، اس طرح اتفاق و اتحاد پیدا ہوتا ہےنیز ایک
غریب انسان بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے امیر آدمی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہےکہ آقا
ہو یا غلام، خادم ہو یا مخدوم سب اللہ عزوجل کی
بارگاہ میں برابر ہیں کسی کو دوسرے پر فوقیت نہیں مگر تقوے کے ساتھ۔ارشاد خدا وندی
ہے: ان
اکرمکم عند اللہ اتقکم ۔ترجمۂ کنزالایمان(بیشک اللہ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والاوہ جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہے)
۔
اسی طرح اللہ عَزَّ
وَجَلَّ نے مسلمانوں کو یکجا و متحد کرنے اور اُن کے
درمیان اخلاص و محبت پیدا کرنے کے لئےانہیں ایک ایسی جگہ جمع ہونے کا حکم دیا جہاں
وہ لوگ نسل، زبان، رنگت اور شہروں کا امتیاز کئے بغیر خالصتاً اللہ عَزَّ
وَجَلَّ کی رضا کے لئے ایک ساتھ عبادت کریں کیوں کہ
مسلمان مشرق و مغرب تک پھیل چکے تھے اور اُن میں نسل و زبان کے اعتبار سے بھی فرق
آگیا تھالہٰذا انہیں ایک میدان میں جمع
ہونے کا حکم دیا گیا۔
افعالِ حج کی بزرگانِ دین سے نسبت:
جیساکہ ذکر کیا گیا کہ حج کے اراکین و افعال
دراصل ہمارے اسلاف کی یادیں ہیں جس کے ذریعے مسلمان اپنے قلوب و اذہان کو پاک و صاف کرتے اور اللہ عَزَّ
وَجَلَّ سے مغفرت کے طلب گار ہوتے ہیں،ان میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
حجرِ اسود کا استلام:
حجرِ اسود ایک جنتی پتھر ہے جس کا حاجی استلام( اپنے
ہاتھ سے چھونا) کرتے ہیں ، زمانہ
جاہلیت میں لوگوں کو پتھر سے دور کیا جاتا تھا جبکہ اس پتھر کو چومنے اور
چھونے کا حکم دیا گیاکیوں کہ پیارے آقا ﷺ
نے جب حج کیا تو حجرِ اسود کو چوما تھا۔(سنن
ابی داؤو، کتاب المناسک، باب فی رفع الیداذا رأی البیت،2، 255، حدیث 1872)
روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حجرِ اسود کے
پاس تشریف لائے اور اسے چوما پھر فرمایا:
میں جانتاہوں تو ایک پتھر ہے، تو نہ کسی کو نقصان پہنچاسکتا ہے نہ فائدہ اگر میں رسول اللہ ﷺ کو تجھے چومتے ہوئے نہیں دیکھتاتو
میں بھی تجھے نہیں چومتا ۔(بخاری ، باب ماذکر فی الحجر الاسود، 1، 537، حدیث 1597)
صفا اور مروۃ کی سعی:
یہ وہ دو مقام ہیں جن میں بعض مناسکِ حج ادا کئے
جاتے ہیں جیساکہ صفا و مروۃ کے درمیان سعی کرنا یعنی ان مقامات میں اُس شخص کی طرح
چلنا جو کسی چیز کی جستجو میں ہو یا کسی چیز کی تلاش میں ہو ۔
جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی زوجہ سیدہ ہاجرہ رضی
اللہ عنہا اور ان کے شہزادے حضرت اسماعیل علیہ السّلام ان مقامات میں جلوہ افروز
تھےتو اس وقت سیدہ ہاجرہ رضی اللہ عنہا مشکیزے میں پانی ختم ہونے کے سبب صفا سے مروۃ کے درمیان
دوڑی تھیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے شہزادے کی پیاس بھجا سکیں ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو سیدہ کا یہ عمل اتنا پسند آیا (کیوں کہ انہوں نے یہ سب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نبی کے لئے کیا تھا) لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے
اس عمل کو حج کے رکن میں شامل فرما دیا۔(صاوی، ابراہیم، 3/ 1027-1028،تحت الآیۃ:37)
قربانی:
اس میں حضرت
ابراہیم علیہ السّلام کی اقتداء ہے، جب اللہ عَزَّ
وَجَلَّ نے
انہیں حکم دیا کہ اپنے لختِ جگر کو ذبح کردو تو حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اپنے بیتے حضرت اسماعیل علیہ السّلام کو اس معاملے
سے آگاہ کیا تو انہیں عرض کی اے میرے باپ آپ وہ کریں جس کا آپ کو حکم ہوا ہے تو حضرت ابراہیم علیہ السّلاماس حکم
پر عمل پیرا ہونے کے لئے تیار ہو گئے اور اپنے لختِ جگر کو ذبح کرنے کے لئے لٹا
دیا لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت جبرائیل علیہ السّلام کے ذریعے ایک مینڈھا بھیج کر حضرت اسماعیل علیہ
السّلام کو
بچا لیااور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو
قربانی کرنے کا حکم دیا۔(صاوی، الصافات، 5/ 1746-1748)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب بندوں کے افعال اراکینِ حج
میں شامل:
ان جیسے اور بھی اراکینِ حج ہیں جن کا تعلق اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے
محبوب بندوں سے ہےنیز ان نیک بندوں نے یہ ا راکینِ حج اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی
عبادت سمجھ کر نہیں بلکہ کسی خاص وجہ کے تحت کیا تھالیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے
اپنے محبوب بندوں کے ان افعال کو اراکینِ حج میں شامل فرما کر مسلمانوں (جو استطاعت
رکھتے ہوں) پر حج کو لازم قرار دے دیا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان حج کے لئے جمع ہوکر ان نیک بندوں کی
اطاعت گزاری کو ملاحظہ کریں اور ان نیک
بندوں کی طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حکم پر سرِ خم تسلیم کریں۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں
بھی اپنے بابَرَکت گھر کعبۂ معظمہ کی زیارت سے مشرف فرمائے تاکہ ہم مکہ مکرمہ میں
موجود ان مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں جن کا تعلق اللہ عَزَّ
وَجَلَّ کے محبوب بندوں سے ہے۔
از:غیاث الدین عطاری مدنی
اسلامک اسکالر، اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے، مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور لوگوں کو دامنِ اسلام سے
وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے ذریعے کثیر لوگ اسلام کےدامن
سے وابستہ ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے پاکستان سطح کے ذمہ دار اور حیدرآباد کے
صوبائی ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈو الٰہ یار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر وہاں موجود
کم و بیش 26 غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں کلمۂ
طیبہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا اور اُن کے نام رکھے نیز اسلام قبول کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند ضروری باتیں بیان کیں۔(رپورٹ:شاہزیب عطاری نگرانِ شعبہ فیضان اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ میں واقع جامعۃ
المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 جولائی 2022ء
بروز جمعرات پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تحصیل نگران طارق محمود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ تحصیل نگران نے وہاں موجودعاشقانِ
رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی 2022ء بروز جمعرات
پنجاب پاکستان کے گاؤں ڈھوک جمعہ ضلع جہلم
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین
کونسلز کے نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور
پر گفتگو کی شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل
عام کریں ضلع جہلم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کی
تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران سمیت مدرسین اور ناظم صاحب نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے شعبہ
ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اوراق
مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئےباکسز کو بروقت خالی کرنے اور
دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں سمیت 12
دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد فیضانِ غوث
اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد
فیضانِ غوث اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری، نگرانِ تحصیل ننکانہ محمد نوید عطاری، حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماء
کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، ناظم جامعۃ المدینہ محمد عمران عطاری مدنی، شہر
نگران محمد آصف محمود عطاری بھی موجود
تھے۔
اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبے F.G.R.F کے تحت 50 مستحق گھرانوں میں راشن جبکہ بعض ساداتِ کرام کے گھرانوں میں کیش تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ ،
امام وخطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)