اللہ عَزَّوَجَلَّقرآن
پاک میں ارشاد فرماتاہے:
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔
ترجمۂ
کنز الایمان: ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش
ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کئے اُن کی تعریف ہو ایسوں کو ہرگز عذاب
سے دور نہ جاننا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ (سورہ آل
عمران: ۱۸۸)
صدر
الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ’’خزائن العرفان‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’یہ
آیت یہود کے حق میں نازل ہوئی جو لوگوں کو دھوکا دینے اور گمراہ کرنے پر خوش ہوتے
اور باوجود نادان ہونے کے یہ پسند کرتے کہ انہیں عالم کہا جائے مسئلہ: اس آیت میں
وعید ہے خود پسندی کرنے والے کے لئے اور اس کے لئے جو لوگوں سے اپنی جھوٹی تعریف
چاہے جو لوگ بغیر علم اپنے آپ کو عالم کہلواتے ہیں یااسی طرح اورکوئی غلط وصف
اپنے لئے پسند کرتے ہیں انہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔‘‘
(باطنی
بیماریوں کی معلومات،صفحہ۶۳)
حضرت
سیِّدُنااَ نَس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’کسی انسان کے برا ہونے
کےلیے اتنا ہی کافی ہے کہ لوگ اس کے دین یا دنیا کے معاملے میں اس کی طرف انگلیوں
سے اشارے کریں (یعنی
اس کی تعریف کریں ) البتہ جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ محفو ظ فرمائے۔ (شعب الایمان للبیھقی، باب فی اخلاص العمل للہ۔۔۔الخ،
ج۵، ص۳۶۶، حدیث۶۹۷۷)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو حُبّ جاہ اور دیگر باطنی
بیماریوں سے بچانے اور ان سے بچنے کی ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات پر
مشتمل رسالہ ”معلوماتی پمفلٹس“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا دو زبانوں(انگلش، اردو) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائےعطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”معلوماتی پمفلٹس“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما
اور اُسے بے حساب بخش مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ گلگت
بلتستان وزیر اعلیٰ خالد خورشید قادری سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔
اس دوران صوبائی نگران محمد عمران عطاری اور
نگران بلتستان ڈویژن نے وزیرِ اعلیٰ کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں
بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افضل حیات تارڑ سے
ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ذمہ دار نے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیا اور مختلف
شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو
سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مختلف شخصیات (جن میں ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق، انچارج سیکورٹی سعید احمد، پی ایس او ٹو ڈی
پی او خرم شہزاد، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ اور ہیڈ جنرل مرزا عرفان بٹ شامل
تھے) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر اُن شخصیات
کا شکریہ ادا کیا بالخصوص ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ جنہوں نے اپنی قربانی کے
جانور کی کھال سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی قربانی کی کھالیں بھی جمع کروائیں۔بعدازاں
ڈی ایس پی سٹی نے اگلے سال عید الاضحیٰ پر اپنے گھر کے باہر دعوتِ اسلامی کے زیرِ
انتظام کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں مختلف شخصیات
سےدینی کاموں کے سلسلے میں ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں کمشنر گلگت بلتستان میر وقار، ڈپٹی کمشنر گلگت
اسامہ مجید چیمہ، ایس ایس پی گلگت شہباز الہی، ایس پی گلگت غلام محمد، سیکرٹری
گلگت اسمبلی محمد عبد الرزاق، ڈپٹی سیکرٹری محمد انصار، ڈپٹی سیکرٹری سلیم زمان، ڈپٹی
سیکرٹری محمد اشرف اور اپوزیشن لیڈر اسٹاف آفیسر محمد شرافت شامل تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف، مدنی چینل اورڈیجیٹل سروسز سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے ذمہ داران کا آئی جی گلگت، ڈی آئی جی گلگت،
پولیس اسٹیشن جٹیال، ڈپٹی کمشنر دفتر، وزیر ٹرانسپورٹ دفتر اور ایکسائز دفتر کا
شیڈول رہا جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کو بیان کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنڈی بھٹیاں میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت
13 جولائی 2022ء بروز بدھ پنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مکرم عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں، پراسیکیوشن
برانچ پنڈی بھٹیاں اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے
لئےمدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانےکے متعلق کلام کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی
کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:وسیم قادری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز میں دورۂ حدیث
شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا کے
استعمال کے متعلق کلام کیا گیا۔
اس نشست میں نگرانِ شعبہ محمد فائق عطاری نے
ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں
صرف دعوتِ اسلامی کےآفیشل پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے کلپس کو خود بھی دیکھنے اور
دوسرے عاشقانِ رسول کو بھی فاروڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی تر غیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
سعد عطاری رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم کے تین روزہ تربیتی
اجتماع میں نگران شوری و اراکینِ شوریٰ کے بیانات
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم سے وابستہ اداروں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم، فیضان اسلامک اسکول سسٹم، دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس
اور دارالمدینہ بوائز کالج کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور اراکین ِ شوریٰ حاجی محمد اطہر
عطاری، حاجی محمدامین عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرے بیانات کئے نیز دارالمدینہ کے ذمہ داران کی ذو الحجۃ الحرام
میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں بھی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف
سوالات کئے۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے
کہا کہ اخلاق لوگوں کو قریب کرتے ہیں، بااخلاق وہ ہے جو ہر جگہ بااخلاق ہے، لوگ
آپ کے ڈر سے آپ کی عزت نہ کریں بلکہ آپ کے اخلاق کی وجہ سے کریں۔
نگرانِ شوریٰ نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم
وہ ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے چہرے پر
مسکراہٹ آجائے یا جنہیں دیکھ کر لوگوں کی مسکراہٹ دور ہوجائے۔مزید اُن کا کہنا
تھا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے، جب غلطی ہوجائے تو معافی مانگ لینی چاہیے، یہ نہ
ہو کہ ہمیشہ چھوٹے ہی معافی مانگیں، بڑوں کو بھی معافی مانگنی چاہیے۔
رکن شوری و نگرانِ مجلس دارالمدینہ حاجی محمد اطہر
عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ اچھےاستاد، پرنسپل اور ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ
کی اولین ترجیح نظافت و نفاست ہونی چاہیے۔اللہ پاک کی رضا کے
لئے اپنی شخصیت کو جاذبِ نظر اورصفائی ستھرائی کو اپنا شعار بنائیے۔رکن شوری ٰکا
کہنا تھا کہ دورانِ تدریس طلبہ کا نام لے
کر مخاطب کرنے سے طلبہ کی توجہ اور دل چسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بچوں کو بات کرنےکا
موقع دیجیئے، ان کے ساتھ ہمدردی بھی کیجیئے۔اس دوران انہوں نے مکتبۃ المدینہ کی
شائع کردہ کُتُب ”تمہید الایمان“، ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ اور
”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب“ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوری حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اچھا سوچنا چاہیئے۔طلبہ کی شخصیت
سازی کے لئے سب سے پہلے اپنا انداز بہتر بنانے کی کوشش کیجیئے۔اپنی صلاحیتوں کا
بہترین استعمال کیجیئے۔ہر استاد یہ سوچے کہ میں قوم کو اچھے افراد تیار کرکے دے
رہا ہوں۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے تربیت
کرتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ کا اصل مقصد تربیت ہے۔انہوں نے تبلیغ دین اور نیکی کی
دعوت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فرمایا:آج کل معاشرے کے ہر طبقے کے افراد میں
اخلاقی کمزوریاں پیدا ہوچکی ہیں جن کمزوریوں کو نیکی کی دعوت کے ذریعے دور کیا
جاسکتا ہے۔
18 جولائی سے پاکستان بھر میں ”معلمہ مدنی
قاعدہ کورس“ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسزکے تحت 18جولائی
2022ء سے پاکستان بھر میں غیر رہائشی 12
دن کا ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“شروع ہونے جارہا ہے۔
کورس کی
خصوصیات: ٭قرآن
پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جائے گا ٭فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان
ہوں گی ٭دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کورس میں داخلے
کی شرائط: ٭مدنی
قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو ٭عمر کم از کم 15 سال ہو ٭درست
مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھا ہوا ہو ٭تدریس کرنے کا جذبہ رکھتی ہوں ٭اردو
لکھنا پڑھنا جانتی ہوں۔
مزید
معلومات کے لئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی امین عطاری بیان فرمائیں
گے
رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے علم دین سے استفادہ
حاصل کرنے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات
مؤرخہ 14 جولائی 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن
میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد پُرانی سبزی
منڈی کراچی سے رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شاہ رکن عالم انصاری چوک میں مبلغ دعوت اسلامی
و نگران ملتان محمد راشد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل وزیرآبادضلع گوجرانوالہ میں واقع سلہو کے شریف
میں شعبہ مزاراتِ اولیاءدعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی پیر سیّد غلام حسین شاہ علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری ہوئی جہاں انہوں نے سجادہ نشین پیر
سیّد نعیم رضا شاہ صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین کو شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔(رپوٹ:دانیال عطاری
پاکستان مشاورت آفس مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں
لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار مدنی مذاکرے اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے ڈویژن
نگران عقیل عطاری سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز انہیں بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔مزید اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مدرسۃ المدینہ برائے
نابینا افراد بنانے کے سلسلے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)