پنجاب پاکستان کے علاقے رنمل شریف تحصیل پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عرس کے موقع پر مزار میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے مدنی قافلوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔(رپورٹ:دانیال عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاءپاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے گوجرانوالہ ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث علی عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا غلام مصطفی شیرازی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ قادریہ سمبڑیال) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے گوجرانوالہ ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی  نے شہر ذمہ دار وارث علی عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب (خطیب و ناظم اعلیٰ مرکزی جامع مسجد النور ومدرسہ ضیاء القراٰن سمبڑیال) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 ماہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  15 جون 2022ء بروز بدھ فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے بعد نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی حلقہ کا ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور دینی کاموں کی ترقی کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے معلمین نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری نے معلمین سے گفتگو کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو کورس کروانے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی اور انہیں نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے معلمین کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Online Madani Mashwarah conducted in Canada

Wed, 20 Oct , 2021
2 years ago

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Mashwarah was conducted on 12th October 2021 in Canada. Division Nigran Islamic sister had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Region Nigran Islamic sister followed the Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and gave the Ahdaaf [targets] of strengthening the eight religious activities, submitting their donations to Dawat-e-Islami and especially trying their level best for telethon.


آج رات 9 اگست 2021ء سے 11 محرم الحرام 1443ھ کی شب تک روزانہ 9:30 بجے حضرت سیدنا امام حسین اوردیگر شہیدان کربلا رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے ایصالِ ثواب کے لئےمدنی چینل پر براہِ راست مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

ان مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ امامِ عالی مقام نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

امیر اہلِ سنت ان مدنی مذاکروں میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ 


پچھلے دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے  نگران محمد شاہنواز عطاری نےریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ لاہور میں قائم قرآن بورڈ کے دفتر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر آفیسر عمر دراز سے ملاقات کی۔

محمد شاہنواز عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور جس پر عمر دراز نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی کارکردگی کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم منائی جا رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں دعوت اسلامی نے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جس میں D.I.G جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل،دعوت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری، محمد عامر عطاری ریجن کوآرڈنیٹر اسلام آباد نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔جیل خانہ جات میں ہونے والی شجر کاری مہم میں جیل کے دیگر افسران نے بھر پور شرکت کی اور ایک ہزار پودے لگائے۔

اس موقع پر D.I.G جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے آئی جی جیل خانہ جات نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا وقت کی ضرورت بن گئی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے دعوت اسلامی کا شعبہ FGRF فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اس وقت شجر کاری مہم میں پیش پیش ہے آج دعوت اسلامی جیل میں ایک ہزار پودے لگا کر بہت بڑا نیکی کا کام کیا ہے پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم دعوت اسلامی کے مشکور ہے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اللہ کریم ان کو مزید ترقیاں دے۔ آمین 


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 اگست 2021ء کو نوری آباد دادا بھائی سپر ہائی وےجامع مسجدفیضان عطار میں ہونے والے 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر رکن زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری، رکنِ زون)


7 اگست 2021ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامد نواز وڑائچ اور ممبر مینیجنگ کمیٹی عبد الرشید جتوئی کی سربراہی میں وکلاکے 10 رکنی وفد کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

وکلاکے وفد کو فیضان مدینہ کراچی میں قائم مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ اور اسلامک ریسرچ سینٹرکا دورہ کروایا گیا جبکہ رابطہ آفس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تعارف مبنی پریزنٹیشن دکھائی گئی۔آخر میں وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وکلا کے 10 رکنی وفد میں ایڈوکیٹ اسد احسان عطاری، ایڈوکیٹ عرفان میتلو عطاری، ایڈوکیٹ اطہر حسین، ایڈوکیٹ نوید علی میتلو، ایڈوکیٹ وقار احمد، ایڈوکیٹ عاجد علی میتلو، ایڈوکیٹ ظفر احسن، ایڈوکیٹ شکیل احمد اشامل تھے۔ (رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ وکلاکراچی ساؤتھ سینٹرل زون)