ہزارہ میں شعبہ دارالسنہ اور فیضان صحابیات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 17 جولائی 2022ء بروز اتوار نگران پاکستان اسلامی بہن نے صوبہ
خیبر پختونخواہ کی ڈویژن ہزارہ میں شعبہ
دارالسنہ اور فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں ذمہ داران کے مسائل سن کر ان کے حل بتائے اور مدنی عملے کی تربیت کی نیز فیضان صحابیات
کا عملہ مکمل کرنے اور آٹھ دینی کام کرنے
کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں دعوتِ اسلامی کے تحت روحانی
علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبہ روحانی علاج کے معلم حافظ محمد یونس عطاری نے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور انہیں
دم کرنے نیز کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔
مزید معلمِ کورس نے اسلامی بھائیوں کو چند ضروری
احتیاطیں بتاتے ہوئے شعبے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹس بیان کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جولائی 2022 بروز ہفتہ خیبر پختونخواہ کی ڈویژن مالاکنڈ میں محفلِ
نعت کا
انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی و نگران پاکستان اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کا تعارف بیان کر
کے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے اور اپنے یہاں ہونے
والے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کا
ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
٭اسی طرح 17جولائی 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر ہزارہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں
ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار ، ضلع نگران اور
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے ذمہ
داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کئے اور ان کی
جانب سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔مزید کارکردگی شیڈول پر عمل
کرنے ، وقت پر جمع کروانے، ماہانہ کارکردگی
وقت پر درست دینے نیزطے شدہ مدنی مشورے لینے
اور ان میں شرکت کرنے مزید تمام اجتماعات میں 4 رکنی مجلس مکمل کرنے کے
اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 15جولائی 2022 ء بروز جمعہ ضلع ٹوپی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’شکر کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے ساتھ شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کےتحت 16جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر مالاکنڈ میں نگران پاکستان مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے مالاکنڈ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ لیا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز معلمات و مبلغات
بڑھا کر نیو اجتماعات شروع کروانے کے
اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جولائی 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاک سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن محرم الحرم کے مدنی پھولوں پر مدنی
مشورہ ہوا۔
پاکستان
مجلس مشاورت ذمہ دار اور نگران پاکستان اسلامی
بہنوں نے محرم الحرم کے مدنی پھولوں پر نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اسپیشل دینی کام جن میں اجتماع ذکر شہادت منعقدکرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کےتحت 15جولائی 2022 ءبروز
جمعہ پاکستان کے شہر مردان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ
داران ، ضلع نگران و جملہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے
8 دینی کاموں کی کمزوریاں دور کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز معلمات و مبلغات بڑھا کر نیو مقامات پر اجتماعات شروع کروانے اور اپنے یہاں
رہائشی کورس کروانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے جس پر ذمہ دران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 17 جولائی 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن میں سوئم کے
سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے گھر کی خواتین سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت و کراچی سٹی نگران
اسلامی بہن نے ’’آخرت کی تیاری‘‘ سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں فرض علوم سیکھنے، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی
بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔
پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت
18 جولائی 2022ء بروز پیر دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فارمرز
(Formars) سعید خان اور حاجی بگن مغیری سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے
انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 16 جولائی 2022ء کو ساؤتھ افریقہ میں نیک اعمال اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان
کیا اور اس میں نیک اعمال اختیار کرنے اور
گناہوں سے بچنے کے متعلق بزرگوں کے واقعات بتائے۔
دیگر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے کا
جائزہ لینے کے متعلق ترغیب دلائی نیز آخر میں نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع تحصیل پہاڑ پور میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح
صوبۂ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع تحصیل پہاڑ پور میں دعوتِ
اسلامی کےتحت کم و بیش 15 مرلے کے پلاٹ پر جامعۃ المدینہ
و مدرسۃ المدینہ گرلز (فیضانِ فاطمۃالزہرہ رضی
اللہ عنہ) کا افتتاح کیا گیاجس میں علاقے کی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو
تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جولائی 2022ء بروز پیر تحصیل شہداد کوٹ
لاڑکانہ ڈویژن میں فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار
کے کم و بیش 20 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی
چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت18
جولائی 2022ء بروز پیر سندھ کے شہر کراچی میں حضرت سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ
علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے عرس مبارک کی
تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز اسلامی بھائیوں
کو عرس کے موقع پر ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے متعلق مشاورت ہوئی جس پر ذمہ
داران نے اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کو کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے یہ عرس مبارک 22
جولائی 2022ء کو بعد نمازِ مغرب منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےمقامی عاشقانِ رسول
سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں گلبرک ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
یوسی نگران سمیت ٹاؤن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کا فالواپ لیا
اور انہیں محرم الحرام میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ
مطالعہ کو مضبوط کرنے اور دیگر دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)