نارووال شہر میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامع
مسجد کا افتتاح
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر نارووال میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامع مسجد کے
افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نارووال کی شخصیات
سمیت ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے کے
حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی
دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرتے ہوئے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبے کے متعلقہ نگران مجلس، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے والے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے ”مدنی قافلوں کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں
مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1:امیرِ
اہل ِسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی
قافلوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے پیغام کو پہلے کراچی پھر حیدرآباد، سندھ
اور پھر پنجاب اسی طرح ساری دنیا میں پہنچایا، مدنی قافلہ ساری دنیا میں دعوت ِاسلامی کو پہچانے
کا ذریعہ ہے، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی قافلے کو دعوتِ اسلامی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے لئے ریڑھ کی
ہڈی کی حیثیت دیتے ہیں۔مدنی قافلے میں
بہت سی بھلائیاں ہیں بلکہ مدنی قافلہ مجموعَہ خیر ہے۔
2:مدنی
قافلے میں ہم سفر کر کے راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی سنت کو ادا کرتے ہیں۔اللہ کی راہ
میں سفر کرنا (دین سیکھنے، سکھانے اور دینِ اسلام کی بقا کے لئے سفر کرنا) انبیاء کا طریقہ جبکہ نیکی کی دعوت دینے
کے لئے سفرکرنا انبیائے کرام کی سنت ہے اور مدنی قافلے میں سفر کر کے اس
سنت پر عمل کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔
3:مدنی قافلے کی برکات میں سے ہے کہ باجماعت
نماز پڑ ھنے کی سعادت ملتی ہے اللہ نے
چاہا تو یہ عادت ساری زندگی بھی بنی رہے گی۔اعلیٰ حضرت اور شہزادۂ اعلیٰ حضرت کی عادت مبارکہ تھی کہ گھر تو گھر سفر میں بھی نماز کی پابندی کرتے تھے۔
4:نگران پاکستان مشاورت نے دعوت ِاسلامی کے آئی ٹی ڈیبارٹمنٹ کی ایپلی کیشن ”صراط الجنان فی تفسیر القرآن“ کا تعارف کروایا اور اس ایپ
کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید دیگر قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا اور آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے شعبے
مجلس حج وعمرہ کے تحت میرج ہال ، واہ کینٹ ڈسٹرکٹ اٹک میں یادِ مدینہ اجتماع کا
سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران و دیگر ذمہ داران سمیت حج سے واپس
آنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس اجتماع پاک کا آغاز کلام رحمٰن اور نعت رسول
مقبول ﷺ سے کیا گیا اور مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع کے
اختتام پر حج سے واپس آنے والی شخصیات نے شرکاء کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے
بارے میں بتایا اور ان کے کاموں کو خوب سراہا اور مجلس حج وعمرہ کی اچھی کارکردگی
پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔( رپورٹ:
مبشر حسن عطاری ، مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک کے تحت عمر کوٹ میں پاکستان
ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ذیلی شعبے ایرڈ زون ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں ماہانہ
میٹ اپ ہواجس میں ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے آخرت کی تیاری اور وقت کی
اہمیت پر گفتگو کی نیز شرکاء کو اپنی
صلاحیتوں کو اُبھارنے اور دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر امید علی عطاری اور نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری بھی موجود
تھے۔( رپورٹ: صادق پنہور صاحب ،
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمرکوٹ ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
سکھر جامعۃ المدینہ بیراج کالونی میں سیکھنے
سکھانے کے سلسلے میں مدنی حلقے کا اہتمام
گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر
امید علی عطاری نے سکھر جامعۃ المدینہ بیراج کالونی میں سیکھنے سکھانے کے سلسلے
میں مدنی حلقہ لگایا ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ
و اساتذۂ کرام کو شعبے کا تعارف کروایا اور دور
حاضر میں عصری علوم کی اہمیت بتاتے ہوئے اسے حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ناظم جامعہ و
اساتذہ کرام میں شعبے کی تقرری کی گئی اور جامعہ کو خود کفالت کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ ( رپورٹ: محمود عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
21 جولائی کو ہفتہ وار اجتماع میں نگران
شوریٰ حاجی عمران عطاری مدنی چینل پر براہ راست بیا ن فرمائیں گے
دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں فروغ دینے والی عاشقان رسول کی
عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب ملک و بیرون ملک
علمی، فکری و تربیتی نشست پر مشتمل ”ہفتہ وار اجتماع“ کا انعقاد کیا جاتا
ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ان
اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا
ہے۔
اس
پروگرام کو برقرار رکھتے ہوئے 21 جولائی 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماع کا
انعقاد کیا جائے ۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےرات 8:00 مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ مدنی
مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں ضلع گجرات میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
صوبۂ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 17 جولائی 2022ء بروز اتوار سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں فارمرز
(Formars) محمد اعظم اور حاجی
عبدالغفور بلوچ سمیت ديگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے
شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے فارمرز(Formars) کو عشر دینے کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے اپنا عشر دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت مختلف ممالک میں غسل میت تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔ ہر ماہ دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنیں تربیت حاصل کرتی ہے پھر ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد انہیں غسل میت دینے کی
سعادت حاصل ہوتی ہے:
جو ن
2022ء میں بیرون ملک میں آسٹرلیا، بنگلہ دیش، سینٹر ایشیاء ، یوکے، سینٹر ل افریقہ، ساؤدرن افریقہ ، ساؤتھ افریقہ، یورپین یونین، فارایسٹ، نیپال میں اس شعبے کے تحت’’110‘‘ کفن دفن
تربیتی اجتماعات منعقد ہوئےجن میں موصول
ہونے والی رپوٹ کے مطابق ’’ 2 ہزار 101
‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان میں سے 54 اسلامی بہنوں نے غسل میت کی سعادت
حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے
ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں: عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،سڈنی ، چائنا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری
لنکا ،بنگلہ دیش، ہند، ایران، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، ملاوی ، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، ڈنمارک ،
ہالیند ، سوئیڈن ، آسٹریا ،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا ، امریکہ اور سرینم۔
ان ممالک میں جون 2022 ءمیں دعوت اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق ’’2
ہزار 671‘‘ ذیلی حلقوں میں اسلامی
بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی ۔
ان علاقائی دورے کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’53‘‘ کتب اور’’ 476‘‘
رسائل تقسیم کئے گئے نیز دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت جون 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’34‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے ’’3 ‘‘دن کے اور ’’18‘‘محارم اسلامی بھائیوں نے’’ 12 “دن کے اور’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے ’’12 ‘‘ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کیا۔
پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ کی مشہور شخصیت
چوہدری امتیاز جٹ سے ملاقات
پاکستان کے علاقے دھریالہ
جالپ میں 16 جولائی 2022ء بروز
ہفتہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے کی مشہور
شخصیت چوہدری امتیاز جٹ سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ تحصیل طارق محمود عطاری نے
شخصیت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے چوہدری امتیاز جٹ
کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”عجائب القرآن“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جون2022
ء میں ویسٹ افریقہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی
کارکردگیاں پیش خدمت ہیں۔۔۔
روزانہ
گھر درس دینے کی تعداد: 1
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4
چنیسر ٹاؤن کراچی UC4 سیکٹر
آئی میں امیرِ اہلِ سنت کے والدِ محترم کے لئےایصالِ ثواب
پچھلے دنوں ایسٹ ڈسٹرکٹ چنیسر ٹاؤن کراچی UC4 سیکٹر آئی میں واقع جامع مسجد سَتّار میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والدِ محترم حاجی
عبدالرحمٰن قادری کے ایصالِ ثواب کے لئےسیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا نیز چوک درس سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر رکنِ سٹی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد جمیل عطاری، محمدعمیرعطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)