25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
26
جولائی 2022 ء کو نوشہرہ ورکاں کی شمالی
مسجد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ
گوجرانوالہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حاضرین
میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز شعبہ
اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی اہمیت بتائی جس پر علاقے کے اسلامی
بھائیوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی
کروائی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)