سندھ کے شہر خیر پور میرس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مقامی اسپیشل پرسن، سیاسی وسماجی شخصیت سیّد ساجن شاہ راشدی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبۂ سندھ ذمہ دار اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ محمد عابد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار محمدمصری خان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔

آخر میں سیّد ساجن شاہ راشدی نے اشاروں کی زبان میں دعوتِ اسلامی کے مبلغین اور امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)