10 رجب المرجب, 1446 ہجری
لاڑکانہ میں
قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت بیان
Tue, 26 Jul , 2022
2 years ago
25
جولائی 2022 ء بروز پیر لاڑکانہ میں قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت
اسلامی کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے نماز عصر کے بعد یونیورسٹی کے
طلبہ میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
اس کے علاوہ
مولانامنصور نے ہاسٹل کے deputy provost سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں
نے آئندہ ماہ3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، لاڑکانہ
ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)