
اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ جوہر ٹاون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور کابینہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کےحوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز ڈونیشن اور شخصیات اجتماع کے
بارے میں نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی
نیتوں کااظہارکیا ۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں( قصور زون اور گلگت بلتستان زون
اور شیخورپورہ زون ) میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے
کاانعقاد ہوا جس میں (لاہور ریجن نگران ، قصور زون گلگت بلتستان زون اور شیخورپورہ زون و کابینہ نگران) اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران
اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا
تقرر نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے
اہداف دیئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
آج شام مفتی کفیل عطاری مدنی چینل کے آفیشل Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے

عاشقان رسول کو شرعی و فقہی معلومات فراہم کرنے
اور ان کے علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئے دار الافتاء اہلِ سنت کے مفتیانِ کرام
اور علمائے کرام وقتاً فوقتاً Facebook
پر Live آکر
رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج شام 6 بجےدارالافتاء اہل سنت
کے مفتی کفیل عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

عاشقان رسول کو علمِ دینِ سے فیض یاب کرنے اور
نیکی کی دعوت کو عام کے لئے ایک ماہ کا مدنی قافلہ17 مارچ 2021ء کو حیدر آباد سے ملتان ریجن روانہ ہوا ۔مدنی قافلے
میں علاقائی دورہ، چوک درس اور خوب خوب نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران قافلہ چولستان اڈا گلشن فرید میں ہفتہ وار
دار السنہ کا افتتاح کیا گیا جس میں دارالسنہ حیدرآباد
کے ذمہ دار آصف عطاری، نگران کابینہ چولستان رب نواز عطاری، رکن کابینہ مدنی قافلہ
تنویر عطاری مدنی، نگران زون خان پور احمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ افتتاح کے موقع
پر دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دھوراجی کالونی کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد،
مفتی شفیق عطاری نے مسائلِ زکوۃ بیان کئے
.jpeg)
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19مارچ 2021ء بروزجمعہ بعد نمازعشاء دھوراجی کالونی کراچی
میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کاانعقاد کیا گیا ۔
سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی شفیق
عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر
مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور
ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ
کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟
، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟
و دیگر مسائل)بیان فرمائے۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور
کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک ہوئے۔
اس موقع پر ترجمانِ دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔
سینٹرل اینڈ
ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ لنک مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام18 مارچ2021ء
کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور افرادی
قوّت مضبوط کرنے ، ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے اورمدنی خبروں کا کام مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور زیادہ سے
زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 18 مارچ 2021ء کو ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ
اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلال اعمال پر مقرر ذمہ دارا اسلامی بہن نے ”آسان نیکیاں“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال
کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”صدقہ کے فوائد “کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ
کچھ نہ کچھ صدقہ نکالنے اور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”فیضانِ شعبان“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار 9 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ شعبان“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل
کی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
50 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
78
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
152 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
474
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
129
اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک
روزانہ پڑھے۔
126
اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام17 مارچ2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظالموں
کا انجام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث کی روشنی میں ظلم اور ظلم کرنے
والوں کی عبرت ناک انجام کے بارے میں نکات پیش کئے۔
اسپین کے ڈویژن بادالونا میں اسلامی بہنوں کے لئے
روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت
اسلامی کےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال
لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو
مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے87 تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ48
اسلامی بہنوں کی کاٹ بھی کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔