دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 مارچ2021ء کو  سویڈن (Sweden )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ  2021ء کو یورپین یونین ریجن کی کابینات کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay) ، اسپین (Spain)، ڈنمارک (Denmark)، بیلجیم (Belgium)، آسٹریا (Austria) ، پرتاگال( Portugal)،جرمنی( Germany )اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے “ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مختلف امور پر نکات پیش کئے۔


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay) کے علاقے بوستو ارسیزیو( Busto Arsizio) میں گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے عزیزوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز مرحومہ کی بیٹی پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کے لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کابینہ خضدار میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن  نے دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سےاسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاور تقرریاں مکمل کرنے نیزکابینہ نگران اسلامی بہن کو دوسری ڈویژن میں جدول بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اور دیگر شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے تھانہ بولا خان کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں اور ڈویژن تا ذیلی نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور مختلف شعبہ جات اور شخصیات اجتماع کے بارے میں مدنی پھول دئیے مزید ڈونیشن زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے اہداف بھی دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی و ماہانہ جدول پر عمل کرنے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا مزید ڈونیشن جمع کرنے کی حوالےسے ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  مارچ 2021 ءکےدوسرے ہفتے ڈنمارک ( Denmark) میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 52 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکا سفر معراج“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سفر معراج کا خلاصہ بیان کیانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صحرائے مدینہ زون ،گڈاپ کابینہ میں فیضانِ معراج کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہاجس میں   15اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کی حکمتیں ، شب معراج کے انعاماتِ الٰہی اور رجب المرجب کے فضائل بتائےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےدینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


9 مارچ 2021ء بروز منگل دھوررا جی ایسوسی ایشن بلڈنگ کراچی میں پروفیشنلز کی ایک مقامی فورم کے تحت بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی شرکت کی اور شرکا کے درمیان اہم خطاب فرمایا۔

مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بلاک چین کی شرعی حدود بیان کرتے ہوئے بزنس مین حضرات کو یہ ذہن دیا کہ اپنے کاروبار میں شریعت کے اصولوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور ہر کام شریعت کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے سر انجام دیا جائے۔

سیمینار میں کئی بزنس مین حضرات اور شخصیات نے شرکت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، کاسپے (Caspeآرجینڈہ (Argenda) اور پیترائکس (Patraix) وغیرہ شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔