دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 30 رجب المرجب اور یکم شعبان المعظم 1442ھ بمطابق 15 اور 16 مارچ 2021ء
کو دو دن پر مشتمل مرکزی مجلس شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس کی پہلی رات میں اورسیز
کے نگران ریجن نے بھی شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے مدنی
مشورے کے متعلق اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیاجس میں مدنی مشورےکا خلاصہ بیان فرمایا
ہے۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے مشورے کے اہم مدنی پھول
٭معاونِ نگرانِ حیدرآبادریجن قاری محمدایازعطاری کو اِتفا
ق رائے سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا رُکن اور
حیدرآبادریجن کا نگران بنایاگیا۔ ٭شعبۂ اوقاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ٭ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ(جوکہ جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ ،دارالمدینہ،آن لائن اکیڈمی، فیضان
ویک اینڈ اسکول اورشعبہ کورسز کےذمہ داران پرمشتمل ہے)نے اپنی کارکردگی
اورآئندہ کے اہداف پر مشتمل پریزنٹیشن پیش
کی ۔ ٭دارالمدینہ
یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے غوروغوض ہوااوراس کام کوآگے بڑھانے کےلیے اراکین اورپروفیشنل اسلامی بھائیوں پر
مشتمل ایک مجلس بنائی گئی۔ ٭رکنِ شوریٰ
ونگرانِ شعبہ’’ اطراف علاقے‘‘نے اپنے شعبے کی کارکردگی اور اس کے فوائدوثمرات سے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کو آگاہ کیا اورطے پایا کہ اس کام کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے
اراکین ریجن،نگران زون ،نگران کابینہ اوردیگرمضبوط ذمہ دارن کے ایک ماہ کے مدنی
قافلے اطراف علاقے میں سفرکروائے جائیں گے۔ ٭ ماہ ِرمضان کے اعتکاف اورڈونیشن جمع کرنے کے
بارے میں گفتگوہوئی ،دونوں کاموں کی بہتری کےلیے مدنی پھول طے ہوئے۔ ٭سابقہ سالوں کی طرح ماہ ِرمضان میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت تعلیم قرآن عام
کرنے کے لئے19 دن کا 41 منٹ پرمشتمل فیضانِ
تلاوت کورس اور شعبہ کورسزکے تحت ماہ
رمضان میں فیضانِ نمازکورس،فیضانِ روزہ کورس اورفیضانِ تراویح کورس شروع
کئے جائیں ، اس کا ایکشن پلان بنا کراس کا ذمہ داربنایا جائے۔ ٭ماہ ِرمضان
میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شعبہ جات کا جدول بنایا جائے،اس مدنی مذاکرے میں
اس شعبے کے عوامی سوالات ہوں،نیزاس شعبے سے لوگوں کوکیا کیا فوائد ہورہے ہیں انہیں
بیان کیا جائے ۔ ٭اسلامی بہنوں کے لیے
شہرسطح پر ایک ایسامقام بنانے کا طے ہوا جہاں اسلامی بہنوں کے دینی کام ،کورسز،مدنی
مشورے،تنظیمی دفاتر اوربچیوں کے لیے جز
وقتی مدرسۃ المدینہ کاسلسلہ ہو۔ ٭یہ طے
ہواکہ وہ ممالک جن میں ابھی دینی کام کا
آغازنہیں ہوا ،ان میں بہترین مبلغین (جونگران
بننےکی اہلیت رکھتے ہوں ) کوممالک
کاسفرکروایا جائے ۔ ملک کی نوعیت کے مطابق فیملی کے ساتھ روانہ کیا جائے ۔ ٭2021ءمیں جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں،
ٹیلی تھون کے موقع پرمدنی مذاکرہ، مدنی چینل کے سلسلے(جن میں جامعۃ المدینہ کے فوائدوثمرات بیان کئے جائیں )اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خاص نمبرجاری کیا
جائے۔ ٭خیبرپختون
خواہ اوربلوچستان کے لیے طے ہواکہ یہاں ایسے جامعاتُ المدینہ بنائے جائیں جن کا نصاب
10 سے12 سال پرمشتمل ہو،بچہ چھوٹی عمرمیں
اس میں داخل ہو،ناظرہ قرآن،ابتدائی اسلامی ودُنیوی تعلیم اوردرسِ نظامی مکمل کرنے کی سعادت پائے،مجلس
جامعات المدینہ اس پر ورکنگ کرےگی۔ ٭دعوت
اسلامی کے شعبے FGRFکے تحت یکم اگست میں شجرکاری مہم کا آغازہوگا،اس
مہم میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی بھرپورشرکت ہوگی ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ ٭21،22اور23مارچ
میں جو قافلے سفرکررہے ہیں وہ امیرِاہلِ سُنّت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف
’’فیضان ِرمضان ‘‘ سے درس و بیان کریں اور’’روزے رکھواوررکھواؤتحریک‘‘ میں شامل
ہوجائیں ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت شوال المکرم سے ذمہ
داران کے لیے41 دن کے ’’ مدنی قافلہ کورس‘‘ کا آغازہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ اورمجلس رابطہ کےتحت ’’شخصیات کا تربیتی علاقہ‘‘(نام فائنل کرناباقی ہے) ایک دینی کام طے ہوا،جس میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران
چندشخصیت اسلامی بھائیوں کے ساتھ کسی پوش علاقے میں پہلے سےتیاری کے ساتھ جائیں ،
وہاں نمازاداکریں ، اسلامی بھائیوں میں بیان
،عبادات وسنتوں پرعمل کی ترغیب اورعملی تربیت ہو،یہ سب دوتین گھنٹے پر مشتمل ہو ۔ اس کا شیڈول ونصاب مجلس مدنی
قافلہ فائنل کرےگی ۔
واضح رہے کہ مدنی مشورے کے تفصیلی مدنی پھول پاک کابینہ کی
جانب سے بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔

.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ایک اسپیشل
نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا۔
مبلغ دعوتِ
اسلامی عمران عطاری نے خوفِ خدا کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی حلقے میں رکن کراچی ریجن محمد عمران
عطار ی ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ محمد
فیضان عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا
ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)
.jpeg)
گزشتہ دنوں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے
ذیلی شعبہ نابینا افرا د دعوت اسلامی کے
نگران محمد خالد عطاری نے ساہیوال زون کا
دورہ کیا جس میں انہوں نےرکن زون ساہیوال محمد عابد عطاری اور زبیر عطاری سے
ملاقات کی۔
اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دی، ان کے سرپرستوں
سے ملاقاتیں بھی کی ،سرپرست اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ
ٹائم کے زیر اہتمام 17مارچ 2021ء کو پنڈی گھیب کھوڑ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور ناظمین
نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ محمد وقار عطاری نے پڑھائی کے حوالے سے تربیت فرمائی اور رمضان عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈیگھیب
کھوڑ فتح جنگ کابینہ)
24 مارچ اور 2 اپریل کو اورنگی ٹاؤن اور
گلزار ہجری کابینہ میں ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے

دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
چند دنوں سے کراچی میں مختلف مقامات پر ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جارہے ہیں جن
میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام عاشقان رسول کو زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 24 مارچ 2021ء کو
اورنگی کابینہ ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی
ٹاؤن اور 2 اپریل 2021ء کو
Auditorium Department of Chemistry University of Karachiمیں ”زکوٰۃ
سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے۔ 24 مارچ کو
ہونے والے زکوٰہ سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی جبکہ 2 اپریل کو مفتی شفیق
عطاری مدنی زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔
زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی
تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟
24 مارچ کو فیضان مدینہ کاہنہ میں ختم قراٰن اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے ، حاجی
یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوتِ اسلامی کے107سے زائدشُعبہ جات میں ایک
شعبہ”شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان“ بھی ہے۔ مدرسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے
مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں جہاں بالغ یعنی
بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی
قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ
پڑھایاجاتا ہے۔
ان مدارس میں جو خوش نصیب مدنی قاعدہ ناظرہ
قراٰنِ پاک مکمل کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ختم قراٰن اجتماعامات کا
اہتمام ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر
اہتمام 24 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ میں ختمِ قراٰن اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کے اختتام پر 1496مدنی قاعدہ اور 580
اسلامی بھائیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور تحائف کئے جائیں گے۔
27 مارچ سے کشمیرمیں 50 مقامات پر مساجد ومدارس کا افتتاح ہونے
جارہا ہے

27 مارچ 2021ء سے کشمیر میں 50 مقامات پر
مدارس، جامعات المدینہ اور مساجد کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہونے جارہا ہے۔
27 مارچ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری جبکہ
4،5،6 اپریل 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ان مدارس و مساجد کا
افتتاح فرمائیں گے۔
کشمیرمیں 50 مقامات پر افتتاح کئے جانے والے مدارس کی تعداد 28، جامعات المدینہ کی
تعداد10 جبکہ مساجد کی تعداد 12 ہے۔
.jpeg)
فیضان آن
لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15
مارچ 2021ء کو کراچی ریجن کی کورنگی برانچ
میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور ریجن
ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے کراچی ریجن کے برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے
میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور رمضان عطیات
سے متعلق مدنی پھول دئیے نیز سالانہ سنتوں
بھرے اجتماع کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت صدر پاکستان کی
اہلیہ سے ملاقات کاسلسلہ

اسلامی
بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں صدر پاکستان کی اہلیہ سے ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن سمیت بڑی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےملاقات کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور
دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر انہوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیااورآخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ترجمہ قرآن معرفۃ القرآن پیش کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز کےتحت اسلامی بہنوں کے
لئےفیضان شریعت کورس لیول 1کے داخلوں کا
آغاز ہوگیا ہے”فیضانِ شریعت
کورس“ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والا فرض علوم، مسائل شرعیہ اور روزمرہ کے
ضروری مسائل ومعاملات کی معلومات پر مشتمل کورس ہے ،کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے اورکورس
کی مدت 5 ماہ ہے ۔
کورس کی
خُصُوصِیَات
1)قرآن مجید دُرست مَخَارِج کے ساتھ پڑھنا سکھایا جائےگا۔
2) قرآن پاک کی مُنتَخَب سورتوں کا تَرجمہ و تفسیر سکھایا جائےگا ۔
3)دُرُست عَقائِد اہلِسنّت جن کا سیکھنا ہر مسلمان کے لئے
ضروری ہے اُن کی مَعلُومات دی جائےگی ۔
4) پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ
آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیثِ مُبارَکہ سُننے، سیکھنےاور یاد
کرنے کا سلسلہ ہوگا۔
5) اَرکانِ اِسْلام : نماز، روزہ، زکوۃ، حج و
دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں مَعلُومات دی جائےگی ۔
6) نماز کا عَمَلی طریقہ، اَذْکارِ نماز اور دیگر دُعائیں بھی
سکھائی جائےگی ۔
7) اسلامی بہنوں کی
اَخلاقی تَرْبِیت بھی کی جائےگی۔
8) مُہلكات ومُنْجِيَات (ہَلاکَت میں ڈالنے والے اُمُور اور نجات دلانے والے اَعمَال) کی
مَعْلُومات فراہم کی جائےگی۔
9) سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ
آلِہٖ وَ سَلَّم اور اُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِيْن کی سیرت
مُبارَکہ کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی ۔
اسلام
آباد ڈیف کلب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ڈیف کلب میں اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے خصوصی شرکت کی
اور بیان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا
کہ ہمیں پانچ وقت کی نماز پابندی سے باجماعت مسجد میں ادا کرنی چاہیے اور مزید شعبان کی فضیلت کے حوالے سے بیان فرمایا۔اس
موقع پر رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)