دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی قاعدہ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا رزلٹ اجتماع ہوا جس میں کورس کرنے والی طالبات، علاقہ اور ڈویژن شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں طالبات رزلٹ پیش کئے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔