دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں ریجن مشاورت کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور تمام زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف پیش کئے۔