اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال  کےتحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کی کابینہ میرپور میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں میرپور خاص کی زون تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کے بعد نیک اعمال کے بنیادی مقصد کےحوالےسے اسلامی بہنوں کومدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی مضبوط کرنے کےحوالے سےنکات فراہم کئے مزید زون تا ذیلی اصلاح اعمال،مدنی مذاکرہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا عاملات نیک اعمال بڑھانے ، اصلاح اعمال اجتماع ہر ڈویژن میں کروانےاور ذیلی تک ذمہ دار کے تقرر کا ہدف دیا ۔