دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جنت کی قیمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی زکوۃ و ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔