.jpeg)
شارٹ ٹائم
مدرسہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
17 مارچ 2021ء بروز بدھ حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ
زون، دادو کابینہ کے مقام پاٹ شریف میں مدرسہ
جائزہ لیا اور بچوں کا مدنی حلقہ لگایا۔
ناظم اعلیٰ
شارٹ ٹائم مدرسہ المدینہ ارسلان عطاری نے علم دین کی فضیلت اور قرآن پاک کی تعلیم
کیلئے قواعد کی اہمیت پر گفتگو کی۔ صحابہ کرام کے متعلق عقائد پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: ارسلان
عطاری نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن
لاہور، زون حافظ آباد، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت تا
حلقہ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران کابینہ
حافظ آباد محمد منظور الحق عطاری نے 63 روزہ
تربیتی کورس، جمعہ جھولیاں، رمضان عطیات اور رمضان اعتکاف پر کلام ہوا۔ 12 دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے ہوئے ۔ (رپورٹ: محمد دانش
عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اراکین حیدر آباد ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن حیدرآباد رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور
رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی پھول دیتے ہوئے 23,22,21 مارچ کے مدنی قافلے میں سفرکرنے ،مدنی عطیات بڑھانے اور رمضان عطیات کے لئے
اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: فیضان عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈرگ کالونی غوث الاعظم مسجد میں کفن دفن مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل علاقہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر
عطاری نے غسل میت کی فضیلت، اہمیت اور نہ
کرنے کے نقصانات پر گفتگو کرتے ہوئے میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے، پہنانے کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کا عملی طریقہ
اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور کتاب ”تجہیز و
تکفین “پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2021ء بروز
جمعہ لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، اطراف
کابینہ پنڈی بھٹیاں کی چک بھٹی جلالپور بھٹیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔
نگران کابینہ
محمد عرفان عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار
رسالہ کا مطالعہ کرنے اور دیگر احباب کو اس کی ترغیب دلانے کےلئے ذہن سازی کی نیز
کارکردگی دینے پر خصوصی توجہ دلائی۔(رپورٹ: جواد حسن ۔اطراف رکن کابینہ کارکردگی ذمہ دار)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ
2021ء بروز جمعرات رکن مجلس و رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے روزنامہ جنگ اخبار کے
سینئر صحافی تجمل گرمانی سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کے
حوالے سے آگاہ کیا۔ (اسرار حسین عطاری ۔ کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
شعبہ ٔ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ولی خان یونیورسٹی مردان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سیدو شریف میڈیکل کالج،
سوات اور دیگر تعلیمی اداروں کے کوالیفائیڈ پرسنز نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری صاحب نے دینی
کاموں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی
تربیت کی اور 26٫27,28 مارچ کو فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم پشاور زون، لاہور ریجن)
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبے دار الافتاء اہلسنت کے زير اہتمام 19 مارچ 2021ء بروز جمعہ ڈیفنس فیز 7 فیضان اسلام مسجد میں
احکام زکوٰۃ کے موضوع پر تربیتی سیشن ہوا جس میں مفتی محمد حسان عطاری المدنی نے
زکوٰۃ کے احکام پر تربیت فرمائی ۔
اس سیشن میں بڑی تعداد میں ڈیفنس سے تعلق رکھنے
والے مقامی تاجران، ڈیفنس کابینہ کے ذمہ
داران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ
محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)

22مارچ 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضاعطاری نے لکی مروت میں
کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ کے نے انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ تعارف پیش کیا اور دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کی دعوت بھی دی۔

پچھلے دنوں نثار کھوڑو ( سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور دیگر ذمہ داران نے نثار کھوڑو کو
خوش آمدید کہا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ )، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ
اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا اور ان شعبہ جا ت کے بارے میں
بریفنگ دی۔
سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو
نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سےبھی ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے
متعلق گفتگو کی اور انہیں فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے رہنے کی دعوت دی۔
اراکین شوریٰ کا دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور حاجی بغداد رضا
عطاری نے شعبہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔ اراکین شوریٰ
کو دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کی تفصیلات پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی گئی جبکہ
دینیات ڈیپارٹمنٹ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، H.R، I.T، ایجوکیشن مینجمنٹ، ایڈمن اینڈ ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا
گیا۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ نے دار المدینہ کے دینی
تعلیمی نظام اور دیگر کاموں کے انداز کوخوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
اپنی دعاؤں سے نوازا۔
بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر
اہتمام بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم
انجم، نائب صدر رانا ہارون، سینئر نائب صدر چوہدری رضوان، حاجی تقی عطاری، مقصود
عطاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان مولانا
محمدافضل عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔
بعد ازاں تاجران نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا
دورہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہا۔