
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک اٹلی( Itlay) کی ڈویژن ماچیراتا ( Macerata) میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ظلم
اور ظلم کرنے والوں کی عبرت ناک انجام کے
بارے میں نکات پیش کئے نیز اپنی زکوۃ اور ڈونیشن دینی تحریک دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت فروری2021ء
میں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ
بالغات مدارس کی تعداد 4ہزار 649 تھی جن میں کم و بیش 43ہزار 773 اسلامی بہنیں تعلیم قراٰن کے ساتھ فرض علوم سیکھ رہی تھی ۔
مارچ 2021ءمیں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ
بالغات کے تحت 315 نئے مدارس کا اضافہ ہوا
جن میں کم و بیش 3ہزار 310 اسلامی بہنوں
نے داخلہ لیا جوکہ اب تعلیم قراٰن ِپاک کے ساتھ فرض علوم بھی سیکھ رہی ہیں۔
اٹلی میں ڈونیشن
بکس اور مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کے شہر میلان (Milan)میں بذریعہ اسکائپ ڈونیشن بکس،
مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبے کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے
شعبہ جات کے حوالے سے نکات سمجھائےنیزگھر یلو صدقہ بکس بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن
جمع کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway )کے علاقے اوسلو (Oslo) میں بذریعہ
اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغٔہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے
کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے
کا ذہن دیا۔
اسپین کے
ڈویژن بادالونا کے علاقے لا سالوت اور بیسوس
میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن
بادالونا (Badalona) کے علاقے لا
سالوت (La Salut) اور بیسوس
(Besós) میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
پاکستان لاڑکانہ کابینہ اور فورٹ ایریا اورکراچی
ناظم آباد میں ون ڈے سیشن کاانعقاد

اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان لاڑکانہ کابینہ اور فورٹ ایریا اورکراچی ناظم آباد میں ون ڈے سیشن کاانعقادہواجس میں مبلغات اسلامی بہنوں نے طالبات کے درمیان واقعہ معراج کےبارےمیں
بیان کیا۔
مبلغات اسلامی بہنوں نےطالبات واسکول ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں
معلومات فراہم کیں اوراجتماعِ پاک میں
شرکت کرنےاور مختلف شارٹ کورسزکرنےکاذہن دیا جس پرطالبات نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جنت کی قیمت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی زکوۃ و ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
بلجئیم میں
دعوتِ اسلامی کے تحت علم دین سے مالا مال ویب سائٹ کی لاؤنچنگ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں بلجئیم
(Belgium) میں ایک دینی ویب سائٹ کو لائونچ کیا گیا ہے جس
پر بہت جلد ڈچ (Dutch) اور فرنچ(French) زبانوں میں دینی و اصلاحی مواد جن میں معتبر دینی
کتب،اصلاحی آرٹیکل،عبادات معاملات اور شب و روز میں کام آنے والی اسلامی باتیں
موجود ہوں گی آپ بھی اس سہولت سے باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اس ویب سائٹ کی ایک
خاص بات یہ ہے کہ یہاں سارا مواد فری آف کاسٹ دستیاب ہو گا۔
اگر آپ اس ویب
سائٹ کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو ابھی اس لنک پر کلک کیجئے
:

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن ( Sweden )میں
3 دن پر مشتمل”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں
بیان کیا گیا نیززکوۃ کی حکمت کے علاوہ ڈونیشن جمع کرنے کی احتیاطیں و غیرہ جیسی معلومات فراہم کی گئیں اور اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و ڈونیشن اپنے غریب رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ دعوت
اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقادکیا
گیا جس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں ”برکات صدقات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات و خیرات کے فضائل بتاتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوت
اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
ایسٹ
برمنگھم اورسینٹرل برمنگھم میں کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 22 مارچ2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن
ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے علاقے ایسٹ برمنگھم اورسینٹرل برمنگھم(East Birmingham and Central Birmingham)میں کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا سلسلہ جاری
ہے ۔ اس کی مدت 8 دن ہے۔
اس کورس
میں روزہ، تراویح، اعتکاف نیز استقبال رمضان، لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین
معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں
ذمہ داراسلامی بہنوں سے یا اس ای میل آئی
ڈی پر رابطہ فرمائیں :

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےشہر بلیک کنٹری (Black Country)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔