بریڈ فورڈ ریجن
کی ڈویژن شیفیلڈ میں ایک نئے مدرسۃالمدینہ
بالغات کا آغاز

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ( Bradford) ریجن کی ڈویژن شیفیلڈ(Sheffield) میں ایک نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن
لیا۔
قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے
مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے
میں مزید کوششیں جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
363اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
477اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
633اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار592 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
886 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
679 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”ڈرائیور کی موت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار 535
، لندن ریجن سے 2ہزار700، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار297، برمنگھم ریجن سے 7ہزار 428،
آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے407 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا19ہزار440 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ڈرائیور کی موت“ پڑھنے/سننے کی
سعادت حاصل کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے
الفورڈ (Ilford)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کےبارے میں بیان کیا نیز اجتماع پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تاکہ ضرورت
کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت کو غسل وکفن دے سکیں۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”فیضان نماز “کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی
پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی تر
غیب دلائی۔
یوکے لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر
مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ایسٹ
لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم وبیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت ،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے ،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر چشم ( Chesham)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن کی ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ویسٹ مڈلینڈز
کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ کے مختلف
علاقوں میں اجتماعات کا سلسلہ

گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ کے مختلف علاقوں ساؤتھ، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری سینڈول، اسٹوک، بلیک کنٹری (North, East, Central, South Birmingham and Coventry Sandwell, Stoke,
Black Country )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم وبیش 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” سفر معراج اور
نماز کی اہمیت“ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے
برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز میں 16 مقامات
پر”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ میں 16 مقامات پر ون ڈے
سیشن بنام ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش539 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
یوکے برمنگھم ریجن میں شعبہ فائننس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم (Birmingham)ریجن میں شعبہ
فائننس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز شعبے کے دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے کی کابینہ
ویسٹ یورکشائر کے علاقے بریڈ فورڈ میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقے بریڈ فورڈ(Bradford) میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کیسے کریں “
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے
متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔