اورنگی کابینہ
ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد، مفتی جمیل عطاری مدنی نے
مسائلِ زکوۃ بیان کئے

دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24
مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء اورنگی کابینہ ابنِ
مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی
ٹاؤن کراچی میں
”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے
شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر
زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل
، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے
رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔
یوکے ویسٹ یارکشائر
کے علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز، مڈلز برو اور نیو کاسل میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے
علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز، مڈلز برو اور نیو کاسل ( Stockton on Tees, Middlesbrough and New Castle )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 15 اسلامی بہنوں نے بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن
کےشہر گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
اسکاٹ لینڈ ریجن
کےشہر گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ
ریجن کےشہر گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 124 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کی کابینہ
ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اجتماعات کا سلسلہ

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر
اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 941 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام لندن ریجن کے شہر ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت
پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ڈیپارٹمنٹ
آف اسپیشل پرسنز کے نگران محمد حنیف عطاری
کا منڈی بہاؤالدین شہر کا دورہ
.jpeg)
ڈیپارٹمنٹ
آف اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں نگران اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے منڈی بہاؤالدین شہر کا وزٹ کیا جس میں نے اسپیشل
اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کو منڈی بہاؤالدین
فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت ی دی۔
منڈی
بہاؤالدین فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران مجلس محمد حنیف عطاری
نے بیان فرمایاجس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی محمد عمیر ہاشمی عطاری رکن ریجن
اسلام آباد نےکی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز
دعوت اسلامی)
اسپیشل
پرسنز کی مختلف مقامات پردعوت اسلامی کے
تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز (گونگے ،بہرے ،نابینا اور معذورافراد) کی مختلف مقامات (راولپنڈی،
گوجرخان،منڈی بہاؤالدین،میرپور کشمیر، ساہیوال، فیصل آباد ،لاہور ،ملتان،سکھر
اور کراچی میں دو مقامات پر )پر ہونے
والےہفتہ وار اجتماعات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت لگنے والے مدنی حلقوں میں شرکت ہوئی جن میں مبلغین دعوت اسلامی نے اشاروں کی
زبان میں اجتماعات کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن، حافظ آباد زون، اطراف حافظ آباد کابینہ میں سنتوں بھرا اجتماع
بسلسلہ سنگ بنیاد جامعۃ المدینہ فار گرلز کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ تعلیم
پاکستان عبدالوہاب رضا عطاری نے علم دین کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکاء کو تعمیرات
کےلئے عطیات کی ترغیب دلائی۔ معاشرے کی اصلاح کےلئے اسلامی بہنوں کی اصلاح بہت
ضروری ہے“ اس پر مدنی پھول بھی دئیے۔(رپورٹ: محمد عمر دراز عطاری شعبہ تعلیم
حافظ آباد زون)
کابینہ
حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں اوراقِ مقدسہ بکس خالی کرنے کا سلسلہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 19مارچ 2021 ء بروز جمعۃ المبارک لاہور
ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراق
مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا جو باکسز فل ہو چکے تھے ان کو خالی کیا اور بار دانوں
میں ڈال کر اسٹور میں جمع کئے۔ اسٹور میں جو مقدس اوراق کے باردانے جمع تھے ان کو
لوڈ کرکے رکشے کے ذریعے قرآن محل کے لیے
روانہ کئے۔ اس موقع پر مختلف اسلامی بھائیوں
سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: رکن
زون محمد عمران عطاری )
کابینہ
حافظ آباد کی ڈویژن شرقی میں اوراقِ مقدسہ بکس خالی کرنے کا سلسلہ

کابینہ
حافظ آباد کی ڈویژن شرقی میں اوراقِ مقدسہ بکس خالی کرنے کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 19مارچ 2021 ء بروز جمعۃ المبارک لاہور
ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن شرقی میں محافظ اوراق
مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا جو باکسز فل ہو
چکے تھے ان کو خالی کیا اور بار دانوں میں ڈال کر اسٹور میں جمع کئے۔ اسٹور میں جو
مقدس اوراق کے باردانے جمع تھے۔ ان کو لوڈ
کرکے رکشے کے ذریعے قرآن محل کے لیے روانہ
کئے۔ اس موقع پر مختلف اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: رکن
زون محمد عمران عطاری )
مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 مارچ2021ء بروز جمعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل
آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں سید ناظم لطیف شاہ
صاحب اور استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنی اصلاح اور آئندہ زندگی
کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کی۔ بالخصوص استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری
مدنی صاحب نے امام اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے دامن سے ہر دم وابستہ رہنے ،اپنے کردار
کو نکھارنے اور آئندہ ہمارا طرزِ زندگی کیا ہونا چاہئے؟ اس موضوع پر مدنی پھول عطا
فرمائے۔
اس تقریب میں
نگران فیصل آباد زون مولانا حافظ عرفان عطاری مدنی ، ناظم اعلیٰ مولانا رانا عثمان
عطاری مدنی، رکنِ مجلس تعلیمی امور و استاذ الحدیث مولانا شہباز ظفر عطاری مدنی
صاحب اور ناظمِ جامعہ مولانا مظہر عباس عطاری مدنی صاحب نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: فضیل
رضا عطاری طالبعلم درجہ دورہ حدیث و رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں )
مولانا
مدثر عطاری کی رکن مجلس ایچ آر قاری محمد عرفان عطاری سے ملاقات اور مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری نےرکن مجلس ایچ آر دعوت اسلامی قاری
محمد عرفان عطاری سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ فرمایا۔
رکن مجلس ایج
آر نے نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے پیرول
سوفٹ ویئر مجلس سمیت دیگر مجالس کے بارے میں آگاہی دی نیز مشورے میں ESS
ایپ کے فیچرز میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔