دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی اس مدنے حلقے میں خصوصی طور پر شرکت کی اور تربیت کے مدنی پھول دیئے نیز ڈونیشن کے نکات پر کلام کرتے ہوئےرواں سال ڈونیشن کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اورہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدینہ ٹاؤن ڈویژن کے علاقے اسلام نگر میں ہونے والے مختلف ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا وزٹ کیا ۔

اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشنز کا ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام15 مارچ2021ء سے پاکستان بھر میں پہلی بار ایک نیو کورس بنام”فہم القراٰن کورس“ تقریباً42 مختلف کابینہ میں شروع ہوچکا ہے ۔

اس کورس میں قراٰنِ پاک کی منتخب سورتوں میں سے آیات قراٰنی مع ترجمہ و تفسیر، مدنی قاعدہ اور اذکار نماز کے ساتھ ساتھ سیرتِ حضرت عائشہ صدیقہرضی اللہ عنہا پر درس بھی شامل ہے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی قاعدہ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا رزلٹ اجتماع ہوا جس میں کورس کرنے والی طالبات، علاقہ اور ڈویژن شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں طالبات رزلٹ پیش کئے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی میں قائم دار السنہ للبنات میں 12 روزہ دینی کورس کا اختتام ہوا۔ 36 اسلامی بہنوں نے یہ کورس مکمل کیا اور 8 دینی کاموں کو کس انداز سے کرنا چاہیئے اس حوالے سے تربیت حاصل کی ،ساتھ ہی تجوید، فقہ ،نماز اور وضو کا عملی طریقہ بھی سیکھااور اس کے علاوہ بھی علم دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ آخر میں کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے اور مزید کورسز کرنے نیز دوسری اسلامی بہنوں کو کورس کے لئے تیار کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بن قاسم میں ون ڈے سیشن بنام”A night journey“ کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شب معراج میں ہونے والے واقعات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی گلزار ہجری کابینہ میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا علاقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سال 2021ء کے اہداف طے کئے نیز ٹیچرز کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے،اداروں میں ماہنامہ فیضان مدینہ رکھوانے،فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ دلوانے اور شخصیات کو شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ نگران اسلامی بہن نے” نماز و جنت“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔بعد میں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ الحاجات کی نماز ادا کی جبکہ اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون سیہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان میں  اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں ریجن مشاورت کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور تمام زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں  ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے،دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔