اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں  راولپنڈی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورپاکستان سطح کی نگران ،راو لپنڈی اسلام آباد زون نگران ، مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’شب معراج ‘‘کےموضوع پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کورس میں شرکت کا ذہن دیتےہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ سے متعلق نکات بتائے اور بکنگ کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔

اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےراولپنڈی کی اسلامی بہنوں کےہمراہ ایک شخصیت اسلامی بہن کوان کےگھر جاکر نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونےکاذہن دیا جس پر انہوں نےاپنی اچھی نیت کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بہادر آباد کے علاقہ دھوراجی اور کراچی ملیر میمن گوٹھ میں دعائے صحت اجتماع کاانعقادہوا جن میں 240 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات ٔ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوة الحاجات نماز کےفضائل بتاتےہوئےپڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰة الحاجات کی نماز ادا کی نیزدعا و سلام پراجتماع کااختتام ہوا۔آخر میں اسلامی بہنوں کوتعویذات عطاریہ و وظائف بھی دئیےگئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ  میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک دینی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے یاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہےگزشتہ ہفتہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ " فیضانِ شعبان " پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ فیضانِ شعبان‘‘پڑھنے،سننےاورانفرادی کوشش کےذریعےسےمطالعےکرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ64ہزار2سو44رہی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن  سرگودھا زون کے شاہپور شہر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 20 شخصیات اسلامی بہنوں (اساتذہ و اہلِ ثروت) نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے ،ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے، ماہنامہ فیضان کی بکنگ کروانے ،مدنی چینل دیکھنے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کی ترغیب دلائی،جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ واررسالہ ، 1 نے ماہنامہ فیضان مدینہ اور 3 نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا اور ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر میں ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کے علاقہ اعظم بستی میں  اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں 17 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نیت ‘‘کی اہمیت موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے نفلی روزوں کی تحریک میں حصہ لینے اور نیک اعمال رسالہ پرعمل کرنے اور تقسیم کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’غصہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال رسالہ کے ذریعہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کے بارے میں مدنی پھول فراہم کئے اور اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت گزشتہ دنوں  ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 مخیر اسلامی بہن کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کیااوردعوت ِاسلامی کےشعبہ جات کی معلومات فراہم کرتے ہوئےمدرسۃ بالغات میں شرکت کاذہن دیا جس پر اہل خانہ نے گھر میں مدرسۃ بالغات لگانے کی نیت پیش کی جبکہ اسلامی بہنوں نے اچهی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت19 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔

نگران ریجن لاہور شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ محمد فیاض عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے مزید اس مدنی مشورے میں نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی اور محمد شکیل عطاری ریجن ذمہ دارڈوینشن سیل ڈیپارٹمنٹ بھی شرکت کی۔ (رپوٹ: محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت19 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔

نگران ریجن لاہور شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ وسیم اصغر عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔ (رپوٹ: محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)


دعوت اسلامی کےزیراہتمام24 مارچ2021ء کو  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں معاف کرنے کے فصائل کے بارے میں نکات پیش کئے ۔

بعد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے شب برات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پانے کےلئے درگزر سے کام لینے اور معاف کر دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 23 مارچ 2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” معاف کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں معاف کرنے کی فضیلت اور بزرگان دین کے واقعات و حکایات بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور اپنے صدقات و زکوۃ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔