فیضان مدینہ
سرکار مدینہ مسجد علی ٹاؤن میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت24 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سرکار مدینہ
مسجد علی ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
نگران ریجن
ملتان شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ مزمل عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر
خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App
کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔(رپوٹ: محمد مبین
عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)

دعوت اسلامی
کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت24 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ
حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
نگران ریجن
لاہور شعبہ H.R
ڈیپارٹمنٹ نسیم مدنی عطاری نے اجیروں کی
حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی
ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش
کئے۔(رپوٹ:
محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)
لاہور ریجن اور ہزارہ زون کے قافلہ ذمہ داران کا ایبٹ
آباد کابینہ کا شیڈول

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے
زیر اہتمام لاہور ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار شہباز عطاری اور ہزارہ زون کے مدنی
قافلہ ذمہ دار صفدر عطاری کا ہزارہ زون ایبٹ آباد کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں
نے کابینہ سطح کے قافلہ ذمہ داران، ڈویژن نگران اور علاقائی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں
ہفتہ وار علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کی کارکردگی وصول کی گئی ۔
بعد نماز عصر ایبٹ آباد سٹی کی جامع مسجد سمندری
میں بیان کا سلسلہ ہوا، بعد ازاں مسجد کے اطراف میں علاقائی دورہ ہو جس میں نیکی
کی دعوت پیش کی گئی۔ نیکی کی دعوت میں عاشقان رسول کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دوران دورہ ڈویژن، علاقہ اور ذیلی حلقہ کے ذمہ داران کے لئے تربیتی سیشن
ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری،
شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی برمنگھم یوکے ریجن کے نگران حاجی
سید فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کا بذریعہ ویڈیولنک مدنی مشورہ فرمایا۔
مدنی مشورے میں دعوت اسلامی اور شعبہ.F F.G.R کے مختلف پروجیکٹ (فلاحی کاموں ، واٹر ہینڈ پمپ، واٹر ویلز، واٹر بورنگ) کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے کے تحت
بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈ یوکے مشاورت کے اسلامی بھائیوں سمیت
مدنی چینل انگلش برمنگھم یوکے ریجن کے مبلغین نے شرکت کی۔
نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری
نے شرکا کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے متحرک ہونے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بھائیوں
نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔ نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے رمضان المبارک میں ہونے والے پروگرامزاور دیگر اپڈیٹ پر بات چیت کی جبکہ مدنی مشورے میں رمضان المبارک کے انتظامات کے
حوالے سے اہداف بھی دیئے گئے۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے بذریعہ ویڈیو لنک
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیاجس میں کارکردگی ریجنز آفس ذمہ داران، شعبہ کورسز
ذمہ دار اور اعتکاف کے دنوں میں ڈیٹا انٹری جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں اعتکاف کے ڈیٹا انٹری کے نظام کو
مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی اس حوالے سے مزید رہنمائی کی۔

20 مارچ 2021ء بروز ہفتہ رضوی بلڈنگ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے نگران سید اسد عطاری نے اراکین مجلس کا ماہانہ مدنی مشورہ
لیا جس میں 12 دینی کام کی کارکردگی
اورفروری کی ماہانہ کارکردگی کا
جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رمضان عطیات اور
خود کفالت کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی
اور پےرول میں آنے والے نئے آپشنز سے آگاہی
فراہم کی گئی۔

دعوت اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ
کےتحت گزشتہ راولپنڈی دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں
تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں صاحبزادی عطار سلمہ الغفار نے دار المدینہ کے مدنی
عملے کو شعبہ میں ترقی کےحوالےسے مدنی پھول عطاکئے۔
دارالمدینہ کے بچوں کی تربیت کے حوالے
سے نکات فراہم کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی عملے کو ترغیب دلائی اورساتھ ساتھ
اسلامی بہنوں کی مدنی عطیات کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
نیتوں کااظہارکیا۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی چینل کے آفس
میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مدنی
چینل کے اسٹاف، شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کو شعبے کےدینی کام
کرنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس
حوالے سے رہنمائی بھی کی۔
اسلامی بہنوں
کےشعبہ اصلاحِ اعمال کی ملک بھر سےماہِ
فروری 2021ءکی کارکردگی

شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں
سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت نیک اعمال نامی رسالہ عطا فرمایاچنانچہ اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت
ہونےوالےدینی کاموں کی پاکستان بھر کی کارکردگی درج ذیل ہیں:
کراچی ریجن
اصلاحِ اعمال
اجتماع کی تعداد: 163
شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 2293
عاملاتِ نیک اعمال
اسلامی بہنوں کی تعداد: 18612
حیدرآباد ریجن
اصلاحِ اعمال
اجتماع کی تعداد: 68
شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 889
عاملات نیک اعمال
اسلامی بہنیں کی تعداد: 9466
ملتان ریجن
اصلاحِ اعمال
اجتماع کی تعداد: 15مقامات
شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 411
عاملات نیک اعمال
اسلامی بہنیں کی تعداد: 7309
فیصل آباد
اصلاح ِاعمال
اجتماع کی تعداد: 58
شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 1270
عاملات نیک اعمال
اسلامی بہنیں کی تعداد: 8575
لاہور ریجن
اصلاحِ
اعمال اجتماع کی تعداد: 51
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1517
عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 7688
اسلام آباد ریجن
اصلاح ِاعمال
اجتماع کی تعداد: 49مقامات
شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 827
عاملات نیک اعمال
اسلامی بہنیں کی تعداد: 5034

اسلامی بہنوں کے شعبہ
شارٹ کورس کےتحت ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
پاک شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبہ کےکام احسن انداز میں کرنے
کےحوالےسےنکات فراہم کئے اور ملتان ریجن کے زون ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،اور احمد
پور شرقیہ کی تقرریوں کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے جلد تقرری
مکمل کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ
گرلزکےتحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون
میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان
نگران اور زون نگران پنڈی اسلام آباد زون کے تمام
جامعۃ المدینہ گرلز کی ریجن سطح ذمہ دار، تعلیمی امور ذمہ دار اور ناظمہ اعلیٰ کے ساتھ
ناظمات، معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اسلامی
بہنوں کی اخلاقیات پر تربیت کیں اور اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا
اور رمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔اسلامی بہنوں نے نیتیں بھی پیش کی نیز 12 ماہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی
دیئے۔