21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن کی شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”رمضان
کیسے گزاریں؟“ کے مدنی پھولوں کو سمجھایا نیز ماہ رمضان میں کورسز کے ذریعے نیکی کی
دعوت دینے اور آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا ۔