7 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے لندن ریجن ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ” فیضان زکوۃ
کورس “ کا انعقاد
Mon, 29 Mar , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ” فیضان
زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 26ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں
بیان کیا گیا نیززکوۃ کی حکمت کے علاوہ ڈونیشن جمع کرنے کی احتیاطیں و غیرہ جیسی
معلومات فراہم کی گئیں اور اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و ڈونیشن اپنے غریب رشتہ
داروں کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔