16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
آج رات مدنی چینل پر
براہِ راست مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، امیر اہل سنت مدنی پھول ارشاد
فرمائیں گے
Sat, 27 Mar , 2021
4 years ago
عاشقان رسول کی دینی و دنیاوی تربیت کرنے، علمِ
دین سے سیراب کرنے اور اسلامی بھائیوں کو محبتِ اہل بیت، صحابہ و اولیاء عظام کا
جام پلانے کے لئے ہر ہفتے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 27 مارچ 2021ء رات 9:30
بجے یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات
ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔