5 مارچ 2022 ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے اپنی ما تحت اسلامی بہنوں  کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں احساس ذمہ داری اور امانت داری کے ساتھ کام کرنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔

٭ مزیدنگران عالمی مجلس مشاورت نے اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ کیا جس میں بیرون ملک کے شعبہ جات میں تقرری مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئےاور اجارہ کرنے کےطریقہ کار سے متعلق توجہ دلائی ۔


9 مارچ 2022 ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے علاقہ پیر کالونی  میں گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈیفنس فیز 7 میں ہو نے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور اختتام پر دعا کی، اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ میں مفتی محمد اکمل قادری صاحب کی آمد ہوئی۔

شعبہ دار التراث العلمی کے نگران مولانا احمد رضا گھانچی مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مکتبے کا وزٹ کروایا۔ مولانا احمد رضا گھانچی نے مفتی صاحب کو ذیلی شعبہ دار تراث العلمی کا تعارف پیش کیا اور اس شعبے کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مفتی اکمل قادری صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔آخر میں انہیں بیروت سے شائع ہونے والی المدینۃالعلمیہ کی 9 کتابوں کا سیٹ بھی تحفے میں پیش کیا گیا۔


9 مارچ 2022ء بروز بدھ شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے صرافہ بازار لیاقت آباد میں قائم جامع مسجد مدنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کوغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے غسل دینے کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2022ء بروز بدھ علاقائی نگران سول لائنز ٹاؤن کلفٹن عبدالسمیع عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران محمد خالدعطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10مارچ 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرک قصور ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو تلاوت ِقراٰن کرنے اور فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری ڈویژن کوٹ رادھا کشن شعبہ کفن دفن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں سنتیں و آداب سکھانے کے لئے دنیا بھر میں دعوتِ اسلام کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سیالکوٹ کے علاقے اڈا جھائی (چپراڑ روڈ) میں واقع جامع مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2022ء بروز جمعرات پتوکی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے پتوکی میں قائم فیضانِ مدینہ میں انٹر نیشنل اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ کھولنے، 12 مارچ 2022ء کو چھانگا مانگا میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور 18 مارچ 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے شبِ براءت میں عاشقانِ رسول کو شرکت کی دعوت دینےسمیت دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔

اسی طرح 29 مارچ کو پتوکی مارکیٹ میں تاجران کی تربیت و رہنمائی کے لئے زکوٰۃ کورس کے متعلق چند نکات پر کلام کیا گیا جس میں دارالافتاء کے مولانا انس عطاری مدنی شرکا کی تربیت کریں گے۔

واضح رہے 12 مارچ کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود ہوں گے جبکہ 18 مارچ کو ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں نگران ِڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گلشن ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رات اعتکاف کیا جس دوران صلاۃ التوبہ، وظائف، نیک اعمال کا جائزہ اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں سنتیں و آداب سکھانے کے لئے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D کراچی میں قائم گلزار مدینہ مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ذکر و دعا اور صلاۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 مارچ 2022 ء کو ڈی جی خان میں تحصیل ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کے اہم امور پر گفتگو کی گئی

اور بعد مشورہ وزیراعلٰی پنجاب کے بھائی سردار عبدالقیوم خان بزدار سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بزدار ہاؤس میں ملاقات کی ۔

اس کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیت چئیرمین یوسی عبداللہ خان میرانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایا نیز فیضان مدینہ ڈی جی خان کے متصل روڈ اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگوانے پر درخواست مارک کروایا۔

٭ اس کے علاوہ ڈی۔ایس۔پی آفس تحصیل تونسہ شریف میں ایس۔ایچ۔او۔نعیم حیدر خان ، محرر طاہر سلطان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ، نیز مدرسۃ المدینہ کے لئے ڈونیشن سیل کے بستہ لگانے کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔


10 مارچ2022 ء  بروز جمعرات کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے پنچاب دورے پر مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔

اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز اجتماعِ شب براءت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اجتماعِ شب براءت کے حوالے سے ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ بھی کی۔

اس دوران جن شخصیات سے ملاقات کی ان میں چند یہ ہیں :

٭ ایس پی صدر تصور اقبال

٭فضل سٹیل کے اونر عبدالکریم ملک

٭ اسلام آباد چیمبر میں وائس پریزیڈنٹ فہیم خان وملک محسن

٭ ایس ایس پی ملک نعیم اور ان کے پی اے

٭ منشی صابر انسپیکٹر مشتاق بٹ (رپورٹ: محمد عامر عطاری رابطہ براے شخصیات ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی اسلام آباد ، کامٹینٹ: مصطفی انیس)