20 مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن، علاقائی مشاورت، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور رمضان میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف اور ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


15 مارچ 2022 ء  بروز منگل شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے تحت لاڑکانہ میں عمرہ معلم تربیتی کورس منعقد کیا گیاجس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مجلس فیضان مدینہ اورمساجد کے آئمہ کرام نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ حج و عمرہ پاکستان الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شعبہ کا تعارف کروایا اور ”معلم کو خوش اخلاق ہونا ہیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عمرہ کا طریقہ ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور اس کے علاوہ دیگر اہم احتیاطیں بیان کیں۔ اس موقع پر دیگر علماۓ اہلِ سنت اور مساجد کے امام صاحبان بھی شریک ہوئے ۔ (رپورٹ: رکن ڈویژن عبدالرزاق عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


19 مارچ 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت دعائے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک میں مکمل روزے رکھنے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک دعوت اسلامی کے تحت  کے کے ہاؤس مدینہ کالونی چمبڑ روڈ ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار حیدرآباد ڈویژن میں اجتماع و مدنی مذاکرہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری ، ڈاکٹر امید علی عطاری و دیگر ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ ایگریکلچر میں دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک میں روزے رکھنے اور رکھوانے ، اعتکاف کرنے اور حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:ڈاکٹر عادل عطاری ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہ یار ذمہ دار، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


شب براءت کے موقع پر بنگلہ دیش میں ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد

درسِ نظامی سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ 2022ء کو شب براءت کے موقع پر رنگونیا اردشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام بنگلہ دیش میں عظیم الشان ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش حاجی رضا عطاری اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں عاشقان رسول نے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔

دستار فضیلت اجتماع میں جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام کے سروں پر رکن شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام کے ہاتھوں دستار سجائی گئی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم بارہ دری گراؤنڈ نزد دربار میاں میر رحمۃُاللہِ علیہ مصطفی آباد میں اجتماعِ شبِ براءت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ سرکاری ڈویژن لاہور حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اجتماع میں آنےوالے اسلامی بھائیوں کے لئے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کثیر عاشقانِ رسول نے 15 شعبانُ المعظم کا روزہ رکھا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مارچ 2022 ء کو جیکب آباد سندھ فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے تحت شبِ براءت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ اور اطراف سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور غلام شبیر عطاری و نزاکت حسین عطاری نے نعت رسول مقبول پڑھا ، مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد زاہد عطاری نے عذاب قبر کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جبکہ قاری محمد سہیل رضا عطاری نے صلوۃ تسبیح کے نوافل جماعت سے پڑھائی بعد نماز ذکر واذکار اور صلوۃ وسلام پڑھایا گیا ، اجتماع پاک کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اسلامی بھائیوں نے پندرہویں شعبان المعظم کا روزہ بھی رکھا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ کے علاقے اترا میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش مشاورت حاجی رضا عطاری اور اہل خانہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز اتوار یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ریجن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج حاجی فیاض اختر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماری اور تکالیف کے فضائل بتائے اور اُن پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 مارچ 2022 ء کو قصور میں ڈسٹرکٹ  قصور ذمہ دارمحمد نعمان عطاری کے والد محمد فاروق ہاشمی (مرحوم )کا انتقال ہو گیا۔ اس موقع پر کفن دفن شعبہ ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے میت کو غسل دیا اور نماز ِجنازہ ادا پڑھائی ۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 مارچ 2022ء  کو حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حرمین طیبین ذمہ دار اور عازمینِ مدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں عمرہ کی درست ادائیگی اور مدینے شریف کے آداب کا لحاظ رکھنے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ علاوہ ازیں وہاں دینی کام کرنے سے متعلق طریقہ کار بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کی طرف سے 16مارچ 2022ء کو پی آئی بی کے سب یونٹ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔