عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام علم دین کے فروغ اور لوگوں کو دین اسلام کے  عقائد و نظریات کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے پچھلے کئی سالوں سے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرعی، معاشرتی اور فقہی حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

19 مارچ 2022ء کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد فیضان مدینہ کراچی آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال : بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلانے کى عادت کے بارے مىں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب : بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلانا بعضوں کی عادت ہوتی ہے۔البتہ ہاتھ ہلانے مىں معىوب اَنداز نہ ہو اور نہ ہی اس سے کسى کى دِل آزارى ہو۔

سوال: تازہ وضو کرکے نماز نہ پڑھىں تو نماز مىں خشوع و خضوع نہىں آتا ،اس کے لیے کىا کىا جائے؟

جواب: نماز خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنا شرىعت کو مطلوب ہے، وضو ہو اور نماز کے لىے تازہ وضو کرنا مستحب ہے، تازہ وضو سے نماز مىں خشوع و خضوع آتا ہو تو وُضو کر ہى لىنا چاہىے۔اِسی طرح تمام کاموں سے فارغ ہو کر، فرىش ہو کر نماز پڑھنے سے بھی خشوع و خضوع حاصل ہوتا ہے ۔

سوال: وَسوسہ کسے کہتے ہىں؟

جواب : وَسوسہ شىطان کى طرف سے ہے جبکہ اِلہام اللہ پاک کى طرف سے۔ عام لوگوں کے لیے اِن دونوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال وَسوسے سے اللہ پاک کى پناہ مانگنى چاہىے۔مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالےوَسوسے اور ان کا علاجکا مطالعہ کیجیے۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

سوال: علما ءکى کىا اَہمىت ہے؟

جواب: خوش عقىدہ علماء، عام لوگ نہىں بلکہ سپر کوالٹى(Super Quality) ہىں، اِن کى بہت اَہمىت ہے،عوام علماء کی محتاج ہے یہاں تک کہ جنَّت مىں بھى عوام اِن کى محتاج ہوگی، قدم قدم پر علماء کى حاجت ہے لہٰذااِن کى صحبت مىں رہنا چاہىے۔

سوال: پورے ماہِ رَمَضانُ المبارک کا اِعتکاف کرنے والے کىا کرىں ؟

جواب: کتاب ”فىضانِ رَمَضان“ کا مطالعہ کرىں (اگراِس سال نہىں پڑھى تو رَمَضانُ المبارک کا چاند نظر آنے سے پہلے پہلے اس کا مطالعہ کر لیں )۔ اور اپنى نىت بھى دارُالسنہ مىں لکھوا دىں۔( دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں اعتکاف کے خواہشمند شعبہ رمضان اعتکاف کے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں)۔

0311-1021226

سوال : کىا خربوزہ کھانا سنَّت سے ثابت ہے؟

جواب :تر کھجور ( جو عموماً کھائى جاتى ہے) اور خربوزے کو ملا کر کھانا سنَّت سے ثابت ہے۔

سوال: کىا عورت کے جنازے کو غىر محرم بھى کندھا دے سکتا ہے؟

جواب:جى ہاں۔

سوال : دِل کى سختى کے کیا اَسباب ہىں؟ نیز ہمىں کىسے معلوم ہو کہ ہمارا دِل سخت ہے ىا نہىں؟

جواب :دِل کى سختى کے بہت سے اَسباب ہیں مثلاً گناہ کرنا،بغىر بھوک کے کھانا اور بغىر ضرورت کے بولنا وغىرہ۔ یوں ہی بے حىائى کى باتىں کرنا، تلاوتِ قرآن نہ کرنا اور موت سے غفلت وغىرہ دِل کى سختى کے اَسباب ہىں۔ جس کا دِل سخت ہو اس پر نصىحت اثر نہىں کرتى۔ ہمارى سوچوں مىں دُنىا کى محبت رَچ بس گئى ہے، ہر نماز کے بعد آىتُ الکرسى پڑھنے والے کے لیے جنَّت کى خوشخبرى ہے مگر ہم اس سے محروم رہتے ہىں۔

سوال: آدھے سر دَرد کا روحانى علاج بتادىجیے۔

جواب:بِسْمِ اللہ پڑھ کر سر پر دَم کردیجیے۔ مکتبۃ المدینہ کے رِسالے ’’بىمار عابد ‘‘ کا مطالعہ کیجیے ، اِس رسالے میں کئى روحانى علاج موجود ہىں۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” تندرست رہنے کے فارمولے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنَّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ” تندرست رہنے کے فارمولے “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنی عبادت کے لئے اچھی صحت دے اور اُسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما، بِلا حساب مغفرت سے نواز دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


ہر مسلمان کے لئے اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اسلاف کرام کی تعلیمات کے مطابق گزارنا بہت ضروری ہے۔ ان کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے علمائے کرام کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے علمِ دین حاصل کرنا نہایت اہم ہے۔

عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی علم دین کی چراغ سے مسلمانوں کے قلوب کو روشن کرنے کے لئے مختلف وسائل مہیا کررہی ہے۔ ان ہی میں سے ایک وسیلہ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی سے ہر جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں شروع ہوجاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی علم دین سے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدینہ میرج ہال پسرور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


20 مارچ 2022 ء کو میامی فلوریڈامیں دعوت اسلامی کے تحت نگران و امام فیضان مدینہ میامی  محمد ذیشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شجرکاری کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے گھر پر پودا لگایا اور مزید پودے لگانے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 مارچ 2022ء بروز پیر محمدی مسجد فوارہ چوک گارڈن ویسٹ کراچی میں استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”استقبال ماہ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رمضان المبارک سے قبل اس کی تیاری کرنے، اس ماہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور اپنے نیک اعمال میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں چاہ میراں بازار لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے مختلف تاجروں کے درمیان  مدنی حلقہ لگایا جس میں تاجروں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور راہ خدا میں خرچ کر نے کے فضائل بیان کئے جس پر مدنی حلقے کے آخر میں کئی تاجروں نے عطیات جمع کروائی ۔ 


پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی جنید عطاری نے جامعات المدینہ انٹرنیشنل افئیرز(اسپین،ساؤتھ افریقہ،ماریشس، موذمبیق،نیپال،بنگلہ دیش)کے اساتذہ و ناظمین کا بذریعہ  آن لائن مدنی مشورہ کیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول عطا دیئے۔


21 مارچ 2022 ء کو شالہ مار ٹاؤن لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شالہ مار ٹاؤن کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں شالہ مار ٹاؤن کے ذمہ داران کو 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں آمد اور اجتماع کی تیاریوں، مدنی عطیات جمع کرنے اور ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے ، کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


گزشتہ  دنوں دعوت اسلامی کے تحت جی الیون فیضان مدینہ اسلام آباد میں شبِ براءت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں توبہ کرنے کی فضیلت ، اصلاحِ نفس اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا ، اجتماع کے اختتام پر درود وسلام پڑھایا گیااور رقت انگیز دعا کروائی نیز صلوۃ التسبیح بھی جماعت کے ساتھ ادا کی گئی۔


21 مارچ 2022 ء کو مصری شاہ لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت بعد نماز ظہر تاجر برادران کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا  گیا جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے کئی تاجران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے تاجروں کو دعوت اسلامی کے شعبےجات کا تعارف کراتے ہوئے دینی و سماجی خدمات بھی بتائی ، راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی جس پر تاجروں نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروائے اور مزید دوسروں سے مدنی عطیات لے کر جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر اسلام  آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان ِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دعائے افطار و اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مناجاتی کلام بھی پڑھے۔

اس کے علاوہ بعد نماز مغرب شب براءت کے نوافل ادا کئے جس کی جماعت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کروائی ۔


شعبہ فیضان مرشد سے دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی  کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ فروری 2022ء کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

بالمشافہ و بذریعہ انٹرنیٹ لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 41

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

اردو زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:142

انگلش زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :2

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:233

علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18

نیک اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63


دعوتِ اسلامی کے تحت  18 مارچ2022ء بروز جمعۃ المبارک نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن کے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کی جس میں پاکستان نگران مشاورت نے سنتوں بھرابیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے قیمتی مدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر تحائف بھی تقسیم ہوئے۔