سٹی ایسوسی ایٹس تین تلوار کلفٹن کراچی میں بلڈرز کے درمیان
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سٹی ایسوسی ایٹس تین تلوار کلفٹن
کراچی میں بلڈرز کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”استقبال ماہ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکا کو رمضان المبارک سے قبل اس میں عبادت کے لئے تیاری کرنے
اور اس ماہ زیادہ سے زیادہ عبادت کے ذریعے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔
 - Copy.jpeg)
16
مارچ 2022 ء کو کلفٹن کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورہ
ہواجس میں رکن شوری و سٹی نگران حاجی امین عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار کلفٹن ذیشان عطاری نے شرکت کی
اور شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی بستہ لگایا گیا ۔(رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)

18
مارچ 2022 ء کو دعوت اسلامی کے تحت یونان (greece) میں 3 دن کا یونان سطح پر فنانس شیڈول ہوا جس میں یونان کےذمہ داران سمیت یورپی یونین ریجن فنانس کے نگران حاجی علی قریشی عطاری نے شرکت کی۔
نگران
حاجی علی قریشی نے دینی کاموں کے سلسلے
میں ایتھنز کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ، شعبہ فنانس یونان کے نگران سید حاجی رضوان اور شعبہ مالیات کے ذمہ دار ان کے ساتھ ملاقات کی دوران ملاقات فنانس کے تعلق سے
امور پر اور رمضان عطیات پر گفتگوکی ۔
یونہی
فیضانِ مدینہ نیازی میں نگران حاجی علی عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا اور شرکاء سے ملااقت کی ۔جبکہ 20
مارچ 2022 ء بروز اتوار اوورسیز شعبہ فنانس کی جانب سے کورس بنام ”عطیات جمع کرنے کی شرعی احتیاطی “
منعقد کیا گیا جس میں یورپی یونین ریجن کے
تمام ممالک سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: حاجی علی قریشی عطاری
نگران یورپی یونین ریجن فنانس، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
کچھی میمن جماعت خانہ گاڑی کھاتہ کراچی میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 مارچ 2022ء کو کچھی میمن جماعت خانہ گاڑی کھاتہ کراچی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور کاروباری حضرات
نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو
سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
سید پور بنگلہ دیش میں تربیتی اجتماع کا انعقاد، حاجی عبد
الحبیب عطاری نے بیان فرمایا

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں سید پور کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دعوت اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ رمضان
المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
سید پور بنگلہ دیش میں تاجر اجتماع کا انعقاد، مولانا
عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں سید پور کے کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں
جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
کنری عمرکوٹ ڈسٹرکٹ میں اسسٹنٹ فشریز ڈپارٹمنٹ
کراچی سے ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و
لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام 21 مارچ 2022ء بروز پیر تنظیمی ڈویژن کنری عمرکوٹ ڈسٹرکٹ میں اسسٹنٹ
فشریز ڈپارٹمنٹ کراچی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی ندیم رضا مدنی نے اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے
ہوئے اسسٹنٹ فشریز ڈپارٹمنٹ کراچی کے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت کے حوالے سے بتایااورانہیں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شعبے کے
متعلق اچھے تأثرات بھی دیئے اور اس شعبے کی
کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ: ندیم رضا
مدنی رابطہ برائےایگریکلچر و لائیو اسٹاک ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا )
اسلام آباد میں شعبہ اسپیشل پرسن کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی جھلکیاں

گزشتہ دنوں اسلام آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے دورہ کیااور پرنسپل صاحب کو جمعرات اجتماع اور فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔ اس کے علاوہ انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے کالج میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کو لگانے کی خواہش کا
اظہار کیا۔
٭دوسری جانب احمد اویس عطاری اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
پاکستان کا اسلام آباد میں ڈایریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن سے ملاقات کا
جدول رہا جہاں ڈی
-جی اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد سے ملاقات ہوئی۔ ذمہ دار نے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور انہیں اسپیشل پرسن کے لئے مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتب دکھائیں جس پر
انہوں نے دعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دوبارہ
ملاقات کی پیشکش بھی کی۔
٭اس کے
علاوہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ (PA) سے بھی ملاقات
ہوئی۔ انہیں شعبہ اسپیشل پرسن کی ایپلیکیشن اور واٹس ایپ /یوٹیوب پیجز متعارف
کروائے گئے جس پر انکا کہنا تھا کہ : اسپیشل
پرسنز کے لئے اصل کام تو آپ لوگ کر رہے ہیں ۔
آخر میں
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ااظہار کیا۔
میرپور خاص میں گونگے بہرے نابینا اور معذور
افراد کا مدنی قافلے میں سفر
.jpeg)
پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے گونگے ،بہرے، نابینا
اور معذور افراد نے میر پورخاص کی جانب مدنی قافلے میں راہِ خدا کا سفر
اختیار کیا۔ ان اسپیشل پرسنز کے ہمراہ خصوصی طورپر نگران مجلس اسپیشل پرسن محمد حنیف
عطاری ا ور صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری
نے بھی مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس دوران ان اسپیشل پرسنز نے میر پور خاص کےاسلامی
بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نیکی دعوت دی اور چوک درس دیئے جبکہ کثیر گونگے، بہرے اسلامی بھائیوں نے ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی جس کی اشاروں کی زبانوں میں ترجمانی بھی کی گئی۔قافلے
کے اختتام پر چند اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے داڑھی
شریف رکھنے اور عمامہ شریف مستقل باندھنے
کی نیت کی۔
عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا مشورہ

21مارچ 2022ءکو عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات
کراچی میں منعقد ہوا۔
54ڈویژن ،ڈسٹرک اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے براہ راست جبکہ پاکستان کی صوبہ سطح اور بیرون ملک کی ملک سطح
کی 45اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ
ذمہ داری ایک نعمت ہے وہ اسلامی بہنیں خوش
نصیب ہیں جو دعوت اسلامی کے دینی کام کرتی ہیں ۔
آخرمیں صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار نے دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ
اس ذمہ داری کی نعمت کے زوال سے اللہ پاک ہم سب کو محفوظ فرمائے ۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کے جدول کے مدنی پھول از سر نو تیار کرکے تفصیل سے بتائے۔
اس میں تمام ذمہ دار کی شرکت کو یقینی بنانے پر کلام ہوا۔
نوٹ! سیکھنے
سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کئی برسوں سے جاری ہے اور دعوت اسلامی کی ذمہ داران یہاں
سے سیکھ کر دوسروں کو علم دین سکھانے کے لئے تیار ہوتی ہیں اس حلقے میں فقہ،عقائد
،تنظیمی بیان اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے ۔ اسلامی بہنیں اس میں شرکت کے لئے اپنے
علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
25مارچ کو
فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ تقسیم
اسناد اجتماع“ منعقد ہوگا ، 6 ہزار سے زائد طلبہ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی

25
مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہو گا
قرآن
پاک حفظ کرنے والے 1ہزار 45 اور ناظرہ مکمل کرنے والے5 ہزار 674 بچوں کواسناد دی
جائیں گی
بچوں
میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ
پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“
قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں
بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم
اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی
سلسلے میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ
تقسیم اسناداجتماع“ منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 1ہزار
45 اور 5 ہزار 674 بچوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔
اس
اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری،
حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری 6ہزار 719 طلبہ کو اسناد
تقسیم فرمائیں گے۔
بچوں
کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
مصری
شاہ لاہور میں تاجر برادران کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ کا انعقاد

21
مارچ 2022 ء کو مصری شاہ لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت
بعد نماز ظہر تاجر برادران کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے کئی تاجران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے تاجروں کو دعوت اسلامی کے شعبےجات کا
تعارف کراتے ہوئے دینی و سماجی خدمات بھی بتائی ، راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت
بیان کی جس پر تاجروں نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروائے اور مزید
دوسروں سے مدنی عطیات لے کر جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔