25 مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہو گا

قرآن پاک حفظ کرنے والے 1ہزار 45 اور ناظرہ مکمل کرنے والے5 ہزار 674 بچوں کواسناد دی جائیں گی

بچوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“ قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ تقسیم اسناداجتماع“ منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 1ہزار 45 اور 5 ہزار 674 بچوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔

اس اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری 6ہزار 719 طلبہ کو اسناد تقسیم فرمائیں گے۔

بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔