.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام ملتان
کینٹ نجی ہوٹل میں ارکان اسلام کے موضوع
پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نگران میٹرو پولیٹن ملتان سٹی شعبہ نیو
سوسائٹی نگران، پنجاب مشاورت، شعبہ نیو سوسائٹیز نگران، شعبہ نیو سوسائٹی ڈویژن ملتان اور دعوت اسلامی
کے دیگر ذمہ داران اور ڈویلپرز رئیل اسٹیٹ
سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ارکان اسلام کے موضوع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد
سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں
دارالافتاء اہل سنت ذمہ دار مفتی علی اصغر
عطاری مدنی نےڈویلپرز رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول کے ارکان اسلام
کے حوالے سےکئے جانے والے سوالات پر
جوابات دیئے نیز ڈویلپرز نے اپنی کالونیوں
میں مساجد بنا کر دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22
مارچ 2022 ء کو بہڑوال کلاں تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہواجس میں علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن بہڑوال کلاں کے عشر ذمہ دار محمد راشد علی
عطاری کے والدِ مرحوم حاجی محمد عاشق کے ساتویں ختم پاک پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار
ابومحمد محمد دانش تفسیر عطاری نے عاشقان رسول کو نمازِ جنازہ کورس کروایاجس میں
اسلامی بھائیوں کو نماز جنازہ کے شرعی
مسائل بتائے اور ان کے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے انہیں مدرسۃ المدینہ بنانے کا ذہین دیا۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ڈسٹرکٹ قصور شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی،
کانٹینٹ: رمضان رضا )
اسلام
آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی مشورہ

پچھلے
دنوں شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی
عطیات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہواجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔
نگران
پاکستان نےشعبے کی
بہتری کے حوالے سے گفتگو کی اور ڈونیشن بکس کی آمدن بڑھانے نیز مزید بکسز رکھوانے
کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔
 - Copy.jpg)
گزشتہ
دنوں اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت
فیصل عطاری کے گھر پرتاجراسلامی
بھائیوں کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران و تاجر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی
کا تعارف کرایا اور حلال تجارت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ نگران پاکستان نے حلقے کے اختتام پر دعا کروائی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں
شبہاز عطاری کے گھر تاجراسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگا یا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجر
برادران سے ملاقات کی اور اسلامی بھائیوں کو تجارت کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول دیئے۔
رکن
شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ

گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےسلسلے میں نگران کراچی و رکن شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ
ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رمضان عطیات اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
رکن
شوری حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعات المدینہ انٹرنیشنل افئیرز کے اساتذہ و ناظمین
کا مدنی مشورہ

گزشتہ
دنوں رکن شوری حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعات المدینہ انٹرنیشنل افئیرز (یو ایس
اے USA
،کینیڈا، کینیا، ہانگ کانگ ، یوکے ممالک )کے اساتذہ و ناظمین کا مدنی مشورہ کیا جس
میں دینی کام بالخصوص رمضان المبارک میں
عطیات جمع کرنےکےحوالے سے مدنی پھول دیا۔
سوشل ویلفیئر آفس نواب شاہ میں ذمہ داران اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا جدول
.jpg)
پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
سندھ کا نواب شاہ میں جدول ہوا جس میں اسمعیل عطاری ڈویژن نواب شاہ ذمہ دار سے
ملاقات کی اور ان کے ہمراہ سوشل ویلفیئر
آفس نواب شاہ کا وزٹ کیا اور بلا ل رضا سوشل ویلفیئر آفیسر سے ملاقات کی ۔
ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن فیصل آباد سے ذمہ
داران اسپیشل پرسنز کی ملاقات

گزشتہ دنوں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن فیصل آباد عبد الستار سے نگران فیصل آباد میٹروپولیٹن
عرفان مدنی ،حافظ یاسر عطاری فیصل آباد اسپیشل ایجوکیشن ،نعیم عطاری FGRF،
شاہد عطاری ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد اور ارسلان عطاری نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکینڈری اسکول فار ڈیف فیصل
آباد میں ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف پیش کیا اور دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بھی بریف کیا جس پر عبدالستار نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور400 پودے پورے ڈویژن فیصل آباد کے اسپیشل ایجوکیشن
اسکولوں میں لگانے کے حوالے سے بھی تبادلہ ٔخیال کیا بعد ازاں اسکول کے بچوں میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ ہوا جس میں بچوں کو والدین اور اساتذہ کے احترام کرنے کے حوالےسے تربیت دی گی اور ملاقات کے بعد شجر کاری کا بھی سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

18
مارچ 202 ء کو پتوکی لاہور میں دعوت
اسلامی کے تحت مناجاتِ افطار کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم خان
عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مناجات
افطار میں عاشقان رسول نے اپنے گناہوں سے توبہ
و استغفار کی اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا
گیا۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیضان
مدینہ بن قاسم ٹاؤن کراچی میں شبِ براءت کے حوالے سے اجتماع ذکر و نعت کا اہتمام
 - Copy.jpg)
19
مارچ 2022 ء کو فیضان مدینہ بن قاسم ٹاؤن کراچی میں شبِ براءت کے حوالے سے اجتماع
ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا اس اجتماع پاک میں
مبلغ دعوت اسلامی نے اصلاح اعمال
پر گفتگو کی نیز شعبہ کفن دفن کے تحت ذمہ داران نے مدنی بستہ بھی لگایا ۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

18
مارچ222 ء کو فیضان مدینہ کورنگی ملیرمیں
شعبہ کفن دفن کے تحت ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں بن قاسم ٹاؤن شعبہ کفن دفن آصف
عطاری اور فیضان مدینہ رکن مجلس عزیر
عطاری سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار شعبہ کفن دفن قاسم ظہیر عطاری نے شعبے کا تعارف کرایا اور شعبے کے تحت مدنی بستہ لگانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)