ہر مسلمان کے لئے اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اسلاف کرام کی تعلیمات کے مطابق گزارنا بہت ضروری ہے۔ ان کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے علمائے کرام کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے علمِ دین حاصل کرنا نہایت اہم ہے۔

عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی علم دین کی چراغ سے مسلمانوں کے قلوب کو روشن کرنے کے لئے مختلف وسائل مہیا کررہی ہے۔ ان ہی میں سے ایک وسیلہ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی سے ہر جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں شروع ہوجاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی علم دین سے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدینہ میرج ہال پسرور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔