20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
20
مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن، علاقائی مشاورت، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور رمضان میں ہونے والے
اجتماعی اعتکاف اور ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔